پی ٹی آئی کو جنوبی پنجاب میں اہم کامیابی مل گئی

پی ٹی آئی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں بڑی کامیابی مل گئی ہے، نواب بہاول عباسی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے نواب آف بہاولپور کے صاحبزادے نواب بہاول عباسی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نواب بہاول عباسی نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر خسروبختیار نے ان کی شمولیت میں اہم کردار کیا اور جنوبی پنجاب کی سیاست کا اہم ستون توڑ لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ نواب بہاول عباسی جنوبی پنجاب کی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں، نواب بہاول عباسی بہاول پور سے ڈسٹرکٹ چیئرمین کے امیدوار ہوں گے۔

خسرو بختیار اور بھی بڑے سیاستدانوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت کرائیں گے۔ نواب بہاول عباسی کی تحریک انصاف میں شمولیت کو جنوبی پنجاب میں بڑی کامیابی تصور کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب بیس جنوری کو مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کی دو اہم سیاسی وکٹیں گرائی تھیں، دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے جھنگ سے چار مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز مہر محمد نواز خان بھروانہ اور مہر علی نواز بھروانہ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات بارے بات چیت کی گئی۔ دونوں نے رہنماؤں نے مسلم لیگ ق کی قیادت کی عوامی خدمات کی تعریف کی اور تحریک انصاف چھوڑ کر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت اعلان کیا چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پارٹی ورکز مسلم لیگ ق کا اثاثہ ہیں، مسلم لیگ ق اپنے کارکنان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ پارٹی میں شامل ہونے والے نئے ساتھیوں کو سیاسی عمل میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی، مسلم لیگ ق آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
یاد رہے گزشتہ روز مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ملتان کے عہدیداروں نے بھی مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف ملتان کے عہدیدار شوکت علی قریشی اور ن لیگی سینئر رہنما ڈاکٹر متین احمد نے ملاقات کی تھی۔ جس میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ملتان کے عہدیداروں نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی کو کنٹرول بہت ضروری ہے، روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں استحکام لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے خدمت کے سفر کو تیزکرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مخلص کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں ہم انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس، پٹرولنگ پوسٹیں، مفت ادویات، کسانوں کو ساڑھے بارہ ایکڑ تک اراضی پر زرعی ٹیکس کی معافی، ٹیوب ویل کا آدھا بل ادا کرنا ہمارے کامیاب منصوبے ہیں۔

مشہور خبریں۔

لاہور: صرف 20 وینٹی لیٹرز دستیاب لواحقین شدید پریشان

?️ 26 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) مطابق لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں کے وینٹی لیٹرز95 فیصد

بن سلمان کی سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کی درخواست

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:عراق کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ

یمنی حملے کے بعد بن گورین ایئرپورٹ پر 42 فیصد مسافروں کی کمی، عالمی پروازیں معطل

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:یمنی میزائل حملے کے بعد بین الاقوامی ایئرلائنز نے اسرائیل کے

آج ’ ’ یوم یکجہتی کشمیر“ جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

?️ 5 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آج پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر

عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد

?️ 30 اپریل 2022لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب  نے عثمان بزدار کا استعفی آئینی اعتراض

کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں: ایئر چیف

?️ 24 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل ظہیر احمد بابر

یورپ میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری، ہلاکتوں کی تعداد 200 کے قریب پہونچ گئی

?️ 19 جولائی 2021جرمنی (سچ خبریں) یورپ میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے

دنیا کو اس وقت ہر زمانے سے زیادہ امن کی ضرورت کیوں ہے؟

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:دنیا کو اس وقت ہر زمانے سے زیادہ امن کی ضرورت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے