پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج پر نظر رکھنے کیلئے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم کرے گا، یونٹ کے ذریعے ہر رکن کے قافلوں میں گاڑیوں اور کارکنان کی تمام تفصیلات اکھٹا کرے گی جب کہ قافلوں کی متعلقہ علاقوں سے اسلام آباد پہنچنے کی تمام ویڈیوز دیکھے گی۔

دوسری جانب، تحریک انصاف نے پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے، پی ٹی آئی نے پنجاب کے رہنماؤں کو فنڈز نہ دینے پر پلان بی بھی مرتب کرلیا۔

پی ٹی آئی نے پنجاب سے فنڈ اکٹھا کرنے کی بجائے ارکان اور ٹکٹ ہولڈر کو ذمہ داری سونپی ہے، صرف اوورسیز سے فنڈ ریزنگ کے لیے ویب سائیڈ تشکیل دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے ہر حلقے سے کارکنوں کی ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے کی ذمہ داری ارکان اور ٹکٹ ہولڈر کی ہو گی جب کہ ٹرانسپورٹ نہ ملنے کی صورت میں پلان بھی کے طور موٹر سائیکلوں کا انتظام کیا جائے گا اور پارٹی ٹاسک سے کم افراد لانے والی رہنما کی رپورٹ قیادت کو پیش کی جائے گی۔

پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن

ادھر، تحریک انصاف کی 24 نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی کال پر لاہور میں پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شاہدرہ، ملت پارک،گرین ٹاؤن، سول لائنز کے علاقوں میں چھاپے مارے گئے، اس دوران متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، یہ گرفتاریاں 24 نومبر کے احتجاج کی کال پر نقص امن کے خدشات پر کی جارہی ہیں۔

مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیوں کی کلوز سرکٹ فوٹیجز بھی سامنے آئیں ہیں، ناکہ بندی کرکے بھی فہرستوں کے مطابق متحرک کارکنوں کی شناخت کی گئی، حراست میں لیے جانے والے کارکنوں سے شورٹی بانڈز لیکر رہا بھی کیا گیا جب کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں سے امن و امان خراب نہ کرنے کے بیان حلفی بھی لیے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی خاندانی سیاست والی جماعت نہیں ہے: فواد چوہدری

?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی

سرمایہ کاری بورڈ نے خصوصی اقتصادی زونز کیلئے ’لینڈ لیز پالیسی‘ کی منظوری دے دی

?️ 8 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) نے خصوصی

شام میں مغربی ممالک کے جرائم

?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے ، بین الاقوامی

پاکستان نے عالمی دہشت گردی سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کا الزام مسترد کردیا

?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے واڈوڈارا میں دئیے

ہانیہ عامر کی بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ ویڈیو وائرل

?️ 22 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر اپنی منفرد ویڈیوز کی وجہ سے

پاکستان کی سلامتی کو سب سے بڑا خطرہ کیا ہے؟

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: فاروق ستار نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا

پنجاب کے ہر گھر کو صحت کارڈ میسر ہوگا

?️ 31 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس لاہور میں خصوصی تقریب کے

یونان کشتی حادثہ: عدالتی تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

?️ 19 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے