?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے مذاکرات کا عندیہ دیتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کی ایک میز پر ملاقات کے لیے ایک تاریخ اور مقام کا تعین کرے تاکہ سب مل بیٹھیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ اعظم نذیر تارڑ مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کے لیے آئے روز بیان دے رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی مذاکرات کا کہا ہے۔
انہوں نے کہ اس عمل کو بیان سے آگے بھی بڑھائیں اور سیاسی جماعتوں کو ملنے کی تاریخ اور مقام دیں، عمران خان پہلے ہی مذاکرات کی حمایت کر چکے ہیں۔
ان کا یہ ٹوئٹ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب عمران خان بھی مفاہمت آمیز لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ وہ ہر کسی سے بات کرنے کو تیار ہیں۔
عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا تھا کہ میں پاکستان کی ترقی، مفاد اور جمہوریت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، اس سلسلے میں کسی سے بھی بات کرنے اور اس جانب ہر قدم اٹھانے کے لیے تیار ہوں۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کی جانب مذاکرات کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر بیٹھنا ہو گا۔ بعدازاں فواد چوہدری نے آج لاہور ہائی کورٹ کے باہر بات کرتے ہوئے ملاقات کی تاریخ اور مقام کا مطالبہ بھی دہرایا۔
وزیر اعظم اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ بیانات دے رہے ہیں لہٰذا آپ کو آگے بڑھنا چاہیے، آپ جس مقام پر بھی دعوت دیں گے، اسد عمر وہاں حاضر ہو جائیں گے، آپ بات کریں، ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
خیال رہے کہ آخری بار تمام جماعتوں کے درمیان گفتگو کا موقع اس وقت آیا تھا جب فروری میں وزیر اعظم نے آل پارٹیز کانفرنس بلائی تھی اور عمران خان سمیت ملک کی تمام سیاسی قیادت کو ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے طریقوں پر بات چیت کے لیے مدعو کیا تھا۔
شہباز شریف نے ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر آل پارٹیز کانفرنس طلب کی تھی اور یہ کانفرنس ایک ایسے موقع پر بلائی گئی تھی جب 30 جنوری کو پشاور کے علاقے پولیس لائنز کی ایک مسجد میں خودکش بم دھماکے میں 84 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
علاوہ ازیں پاکستان بار کونسل نے جمعے ایک بیان میں کہا کہ وہ بات چیت میں پیش رفت کے لیے ایک آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) بلانے کے لیے تیار ہیں۔
پاکستان بار کونسل نے کہا کہ پی بی سی آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور پارلیمانی جماعتوں کی تمام مرکزی قیادت کو اپنے تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے مدعو کرنے کے لیے تیار ہے۔
اعلامیے میں پی بی سی کے وائس چیئرمین ہارون الرشید اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے کہا کہ تمام پارلیمانی جماعتیں اپنے تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کریں اور دیگر اہم عوامی مسائل جیسے مہنگائی، کرنسی کی قدر میں کمی اور بے روزگاری وغیرہ پر توجہ دیں۔


مشہور خبریں۔
ملکی حالات سے مایوس ہوں، حب الوطنی کا جذبہ کم ہوچکا، انوشے اشرف
?️ 11 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، ٹی وی میزبان و ریڈیو جوکی (آر جے)
دسمبر
ہمیں لاکھوں افغان خواتین اور لڑکیوں کے بارے میں گہری تشویش ہے: ریڈ کراس
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: افغان خواتین کے اعلیٰ تعلیم اور ملکی اور غیر
دسمبر
اسرائیلی ذرائع: شام کے ساتھ معاہدے کا امکان بہت کم ہو گیا ہے
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 12 کی ایک نئی رپورٹ سے پتہ
نومبر
اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے 3 رہنماؤں کے استعفوں کی منظوری کا نوٹی فکیشن معطل
?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی
مارچ
واشنگٹن ایران اور روس کے تعلقات سے پریشان: امریکی محکمہ خارجہ
?️ 17 جنوری 2023امریکی نائب وزیر خارجہ نے ایران اور روس کے درمیان تعلقات کے
جنوری
بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر بہیمانہ مظالم کے خلاف پاکستان کا شدید ردعمل
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر بہیمانہ مظالم
ستمبر
پاکستان کا بھارتی وزیرداخلہ کے شر انگیز بیان پر ردعمل
?️ 15 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ کے شر انگیز
اکتوبر
وعدہ صادق کی تکمیل؛ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو صہیونیوں کی بڑی شکست کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت نے بالآخر جنگ بندی معاہدے کو قبول کر لیا،
جنوری