?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی-مینگل (بی این پی-مینگل) سردار اختر مینگل کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے اپنا اسعفیٰ واپس لے کر اپوزیشن اتحاد کے پلیٹ فارم سے آئینی جدوجہد جاری رکھنےکا پیغام دیا ہے۔
اسلام آباد میں سردار اختر مینگل سے اپوزیشن کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں اسد قیصر، عمر ایوب حامد رضا اور اخونزادہ حسین یوسفزئی شامل تھے، ملاقات میں عامر ڈوگر، رووف حسن بھی شریک تھے۔
ملاقات کے دوران رہنماؤں نے اخترمینگل کو اپوزیشن اتحاد کے پلیٹ فارم سے آئینی جدوجہد جاری رکھنےکا پیغام دیا اور کہاکہ استعفی واپس لے کر پارلیمنٹ میں مشترکہ جدوجہدکریں۔
اخترمینگل نے جواب دیا کہ بلوچستان کےحالات سنگین نوعیت کے ہیں، کسی بھی واپسی کا فیصلہ مشکل ہے، اب بات چیت کا وقت گذر چکا، بلوچستان کے اصل مسائل کو کوئی سمجھنا ہی نہیں چاہتا۔
دوسری جانب اختر مینگل کو منانے کے لیے حکومت نے بھی کوششیں شروع کردی ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ وفد کے ہمراہ کچھ دیر بعد پارلیمنٹ لاجز میں اختر مینگل سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی-مینگل (بی این پی-مینگل) سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفٰی دے دیا تھا۔
سینئر سیاست دان سردار اختر مینگل 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے حلقہ این اے 256 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کو لکھے گئے اپنے خط میں اختر مینگل نے کہا تھا کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال نے مجھے یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے۔
اختر مینگل نے کہا کہ میں اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کر سکا، ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینا کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے ساتھ کوئی ہے، نہ کوئی ہماری بات سنتا ہے، پاکستان میں سیاست سے بہتر ہے پکوڑے کی دکان لگا لوں، ملک میں صرف نام کی حکومت رہ گئی ہے، بلوچستان کے مسئلے پر اسمبلی کا اجلاس بلانا چاہیے تھا۔
سربراہ بی این پی مینگل نے کہا کہ 65 ہزار ووٹرز مجھ سے ناراض ہوں گے لیکن میں ان سے معافی مانگتا ہوں، یہ اسمبلی ہماری آواز کو نہیں سنتی تو اس میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
یوکرائنی خفیہ اداروں کی اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کی کوشش:روس
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:روسی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ یوکرائن کی خفیہ
مارچ
پاکستان اور چین کے تعلقات کوئی خراب نہیں کر سکتا
?️ 8 اگست 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان چائنا اکنامک
اگست
افغانستان نے امریکی ناجائز بچے کی ادا کی قیمت
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان کے مرکزی بینک کے
فروری
ورلڈ کپ میں عرب اور مسلمان شائقین کے رویے نے صیہونیوں کے سمجھوتہ معاہدوں کے خواب چکنا چور کر دیے:عطوان
?️ 11 دسمبر 2022سچ خبریں:ایک ممتاز عرب تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ قطر میں
دسمبر
اومیکرون کے بارے میں 10 اہم نکات
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:اومیکرون نامی نئی کورونا کی قسم کو تشویشناک قرار دیا گیا
دسمبر
19 مئی کو میر علی میں مبینہ ڈرون حملے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج ملوث نکلے
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
مئی
ترکی نے اردوغان کی توہین کرنے پر مراکشی خاتون کو حراست میں لے لیا
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: آج پیرکو آنکارا کے سیکورٹی حکام نے ایک مراکشی سیاح
مئی
خطے میں کشیدگی: سائبرحملوں کے خطرات سے متعلق ایڈوائزری جاری
?️ 28 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل سرٹ نے خطے میں کشیدگی کے پیش
اپریل