?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے پیر کے روز محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو بالترتیب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن کی قیادت کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کردیا۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے پیر کے روز محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو بالترتیب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کے عہدوں کے لیے امیدوار نامزد کردیا۔
نامزدگی کے خطوط آج (منگل) دونوں ایوانوں کے سیکریٹریٹ میں جمع کروائے جائیں گے۔
یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف جاری حکمِ امتناع ختم کردیا، جو بالترتیب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سابق اپوزیشن لیڈر تھے۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے ڈان سے گفتگو میں تصدیق کی کہ یہ فیصلہ عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا خط پیر کے روز جمع کرا دیا گیا، جب کہ سینیٹ کے لیے خط منگل کے روز جمع کرایا جائے گا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں عہدوں کے لیے نامزدگی کے خطوط منگل (آج) جمع کرائے جائیں گے۔
ان کے مطابق محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس دونوں تجربہ کار سیاستدان ہیں اور وہ اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت بحران سے گزر رہا ہے، ایسے میں محمود خان اچکزئی ایک کھل کر بولنے والے رہنما ہیں اور ایوانِ زیریں میں اپوزیشن کی نمائندگی کے لیے بہترین انتخاب ہیں، عمران خان کا یہ فیصلہ اپوزیشن اتحاد کو مزید مضبوط کرے گا کیونکہ محمود خان اچکزئی تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان (ٹی ٹی اے پی) کے سربراہ بھی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اسد قیصر نے بتایا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کے حق میں جاری حکمِ امتناع ختم کردیا ہے۔
عمر ایوب خان اور شبلی فراز کی نااہلی کے بعد پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے 20 اگست کو محمود خان اچکزئی اور اعظم سواتی کو بالترتیب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کے طور پر نامزد کیا تھا۔
پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی اس فیصلے کی منظوری دی۔
عمران کا پیغام صرف ان کی بہنیں ہی پہنچائیں گی، علیمہ
علیحدہ طور پر پیر کے روز عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ اب صرف عمران خان کی بہنیں ہی ان کے پیغامات عوام تک پہنچانے کی ذمہ داری نبھائیں گی، جیسا کہ یہ ہدایت قید میں موجود پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے خود دی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے یہ بھی کہا ہے کہ انہیں جلد کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تنہائی میں رکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق عمران خان نے اپنے اہلِ خانہ کے خلاف جاری مہم پر تشویش کا اظہار کیا، جس کا مقصد مبینہ طور پر ان کی بہنوں کو نشانہ بنانا ہے کیونکہ وہ عوام تک ان کے پیغامات پہنچاتی ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ دوسرے لوگ ان کے الفاظ کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کی بہنیں گزشتہ 30 برسوں میں کبھی پارٹی معاملات میں مداخلت نہیں کرتیں اور وہ صرف ان سے ملنے جیل جاتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
کوئی افغانی پاکستان آنا چاہتا ہے تو ویزا لے کر آئے۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 28 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے
دسمبر
عدنان صدیقی بھی بھارتی اداکار کے خیالات سے متفق ہیں
?️ 1 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی بھی بھارتی اداکار امیتابھ بچن
دسمبر
بھارتی وزیر اعظم کا دورہ مقبوضہ کشمیر دھوکہ کے سوا کچھ نہیں، ڈی ایف پی
?️ 13 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی)
جنوری
بغداد میں امریکی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے آج صبح بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے
جنوری
تیونسی عوام کا سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:تیونس کے شہریوں نے اس ملک کے دارالحکومت میں سخت حفاظتی
مارچ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا
?️ 11 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ماہ رمضان کے دوران بھارتی فوج کی دہشت
مئی
قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے کا اختتام
?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ بندی آج اتوار کو 29ویں دن میں داخل
فروری
بیروت دھماکے کی تباہی کے 5 سال بعد؛ ایک زخم جو کبھی بھر نہیں سکا
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: 5 سال گزر جانے کے بعد بھی بیروت بندرگاہ کے خوفناک
اگست