?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) خسارے میں چلنے والی قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے لیے تین بولیاں موصول ہو گئی ہیں، جو کسی ریاستی ادارے کی ملک کی سب سے نمایاں ڈیل سمجھی جا رہی ہے۔
آج منگل کی صبح جمع کرائی گئی سربمہر بولیاں پہلے سے اہل قرار دیے گئے بولی دہندگان لکی سیمنٹ، نجی ایئر لائن ایئر بلیو اور سرمایہ کاری کمپنی عارف حبیب کی جانب سے موصول ہوئیں۔
بولی دینے والے گروپس کے نمائندے ایک ایک کر کے اسلام آباد میں ہونے والی عوامی تقریب میں آئے اور شفاف باکس میں اپنی سربمہر پیشکشیں جمع کرائیں، اس دوران لفافے ڈالنے میں مختصر سی الجھن بھی دیکھنے میں آئی۔ اس تقریب کو سرکاری ٹی وی پر براہِ راست نشر کیا گیا۔
بولیاں موصول ہونے کے بعد اب پی آئی اے سی ایل کی بولی کے لیے ریفرنس پرائس کی منظوری نجکاری کمیشن بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری دے گی۔
بولیاں سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر بولی دہندگان کی موجودگی میں ہونے والی تقریب میں کھولی جائیں گی۔ بولیاں اور ریفرنس پرائسز کا اعلان کیا جائے گا اور طے شدہ شرائط کے مطابق بولی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نیلامی کے عمل کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ پورا عمل براہِ راست نشر اور تمام ٹی وی چینلز کے ساتھ ساتھ حکومت کے متعلقہ سوشل میڈیا ہینڈلز پر اسٹریم کیا جائے گا، جہاں حکومت کی خواہش ہو گی کہ پچھلی بار ایئر لائن کی نیلامی کے دوران پیش آنے والی صورتحال دہرائی نہ جائے۔
منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ہمیں اچھی بولی ملے گی، اچھی سرمایہ کاری آئے گی اور ہم کامیاب ہوں گے۔
یہ نیلامی پاکستان کی دوسری کوشش ہے جس میں ایک وقت کی معروف قومی ایئر لائن فروخت کی جا رہی ہے، کیونکہ گزشتہ سال ٹیلی وژن پر ہونے والی نیلامی ناکام ہو گئی تھی جب واحد پیشکش حکومتی ریفرنس پرائس سے کہیں کم رہی تھی، جس کے نتیجے میں تقریباً دو دہائیوں میں ہونے والی پہلی بڑی نجکاری رک گئی تھی۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ایئر لائن کی نجکاری میں کردار ادا کرنے پر سرکاری حکام اور نجکاری کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے زور دیا کہ اس عمل کو شفاف بنایا گیا ہے اور کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لین دین ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ آج جب نیلامی کا آغاز ہو رہا ہے تو پیش کشیں سربمہر لفافوں میں آئیں گی، شفاف باکس ہوں گے اور براہِ راست نشریات ہوں گی۔ جب قیمت طے ہو جائے گی تو لفافے کھولے جائیں گے، مقابلہ ہو گا اور جس کی بولی سب سے زیادہ ہو گی وہ کامیاب ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف اللہ جانتا ہے بولی کہاں تک جائے گی لیکن اس عمل کو واپس کابینہ کے پاس آنا ہو گا۔
ناکام بولی دہندگان پی آئی اے کے انتظام سے باہر ہوں گے
اس سے قبل محمد علی نے کہا تھا کہ ایک منفرد شرط کے تحت دو ناکام بولی دہندگان کو مستقبل میں ایئر لائن کے انتظام میں کسی بھی کردار سے باہر رکھا جائے گا۔
حالیہ بیانات میں انہوں نے وضاحت کی کہ ہارنے والے بولی دہندگان کو کامیاب بولی دہندہ کے ساتھ شامل ہونے کا کوئی حق نہیں ہو گا، اور صرف وہ گروپس جو نیلامی کا حصہ نہیں تھے نئی انتظامیہ میں شامل ہو سکیں گے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اس وقت دوڑ میں شامل تین کنسورشیمز میں سے صرف ایک اکثریتی حصص حاصل کرنے کے بعد قومی ایئر لائن کے انتظام کا حصہ بنے گا جبکہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے پاس بعد میں ان کے ساتھ شامل ہونے کا اختیار برقرار رہے گا۔
منگل کی بولی سے قبل ایسی اطلاعات سامنے آئیں کہ پس پردہ کم از کم دو فریقین یعنی عارف حبیب اور لکی سیمنٹ گروپس کے درمیان ایک معاہدہ زیر غور آیا تھا جو بعد میں ناکام ہو گیا۔
ایک ٹوئٹ میں سینئر صحافی کامران خان نے ایک ایسے اجلاس کی طرف اشارہ کیا جس میں چار میں سے تین دلچسپی رکھنے والے فریقین کے درمیان کنٹرولنگ شیئر تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ تاہم ان کے مطابق یہ انتظام اس وقت ختم ہو گیا جب ایک فریق یعنی محمد علی ٹبہ کی قیادت میں لکی سیمنٹ گروپ نے اس پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔
ٹبہ گروپ اور حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے جو پیش رفت سے آگاہ تھے، اس کی تصدیق کی لیکن وضاحت کی کہ یہ حکومت کی جانب سے کرایا گیا اجلاس نہیں تھا بلکہ ایک غیر رسمی ملاقات تھی۔
ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی ٹبہ نے نجکاری کے عمل پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ تجویز اسلام آباد میں ایک ملاقات کے بعد ان کے سامنے رکھی گئی تھی جسے انہوں نے آگے نہیں بڑھایا۔


مشہور خبریں۔
غزہ اور لبنان کے ساتھ جنگ کے بعد صہیونیوں میں خودکشی کی سونامی
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے آغاز سے اور خاص طور پر حزب
دسمبر
I Was Not Expecting Maisie Williams’s Response to That Game Of Thrones Scene
?️ 22 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
چوہدری پرویز الٰہی کیوں غائب ہیں؟
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو رہا
جولائی
پنجاب میں پی ڈی ایم کی اِن ہاؤس تبدیلی کی خواہش ادھوری رہ گئی
?️ 19 اکتوبر 2022لاہور:(سچ خبریں) پنجاب میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی اِن ہاؤس تبدیلی کی خواہش ادھوری
اکتوبر
امریکہ نے تمام افغان شہریوں کے لیے ویزے بند کر دیے
?️ 29 نومبر 2025 امریکہ نے تمام افغان شہریوں کے لیے ویزے بند کر دیے
نومبر
غزہ کے نسل کشی میں 60 سے زائد بین الاقوامی کمپنیاں ملوث: اقوام متحدہ
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: فرانسسکا البانیز، اقوام متحدہ کی فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں
جولائی
ہم فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کے ساتھی ہیں: امریکی سینیٹر
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ کی سیاسی جماعت طاقتور صیہونی لابی کی وجہ سے
جولائی
ہاؤسنگ ’اسکینڈل‘: اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما عمران اسمٰعیل اور عامر کیانی کو طلب کرلیا
?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سابق گورنر سندھ اور رہنما
اپریل