?️
کراچی(سچ خبریں) پی آئی اے نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لئے اہم اعلان کرتے ہوئے انہیں وطن واپس کے لئے خصوصی پروازوں کا اضافہ کیا ہے جس کے تحت بیرون ملک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لوٹنے میں آسانی ہوگی ، اس حوالے سے پی آئی اے بوئنگ777طیارے استعمال کرےگی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کووطن واپس لانےکیلئےآپریشن کا اعلان کردیا ہے، سی ای او ارشد ملک کی ہدایت پر ہم وطنوں کوعید سےقبل وطن لایاجائےگا۔اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کابل کیلئےبارہ اور سولہ جولائی کو خصوصی پروازیں آپریٹ کررہی ہے، جس کا مقصد وہاں پھنسے پاکستانیوں کو محفوظ وطن واپسی ہے، اس ضمن میں پی آئی اے کابل میں پھنسے ہم وطنوں کو لانےکیلئے بوئنگ777طیارے استعمال کرےگی۔
رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نےخلیجی ممالک سے پاکستان آنےکیلئے پانچ خصوصی پروازوں کا اضافہ کردیا ہے، صرف سعودی عرب کیلئےپی آئی اے نے بھی دس پروازوں کا اضافہ کیا ہے، دبئی اور ابوظہبی سے پاکستان آنے والے مسافروں کو بوئنگ777طیاروں کے ذریعے وطن لایا جائے گا۔
یہی نہیں پی آئی اے تاشقند کیلئے آٹھ خصوصی پروازیں آپریٹ کرےگی، جس کا مقصد بشکک میں پھنسے طلبا واپس لانا ہے، پی آئی اے کی جانب سے تاشقند کےلیےایئر بس320طیارے استعمال کیےجائیں گے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید جی بی ہاؤس اسلام آباد میں نظر بند
?️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو اسلام آباد
مئی
صیہونی وزرا نیتن یاہو سے ناراض؛ وجہ ؟
?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی رجیم کے میڈیا نے مزید کہا کہ صیہونی عہدیداروں
اگست
آزاد کشمیر: پاکستان تحریک انصاف ’فلور کراسنگ‘ قانون کو چیلنج کرے گی
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
مئی
برطانیہ اسرائیل کے لیے کیا کر سکے گا؟
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: برطانوی فوج اسرائیل کی مدد کے لیے اپنی شاہی نیوی
اکتوبر
کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 92 افراد کا انتقال
?️ 3 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے
جون
عون نے مغربیوں کو خبردار کیا کہ لبنان ابھی زندہ ہے
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: لبنان کے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر لبنانی صدر میشل
مئی
2022 میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کے نئے اعدادوشمار
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی دیوار کی تعمیر اور بستیوں کے خلاف مزاحمتی کمیشن نے
جنوری
لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا
?️ 9 اگست 2021لاہور(سچ خبریں ) پنجاب حکومت کی جانب سے 3 اگست کے لاک
اگست