?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ، ہائی کورٹس کے ججز، چیف آف آرمی اسٹاف اور دفاعی اداروں کے سربراہان کے پروٹوکول میں کمی کی تجویز دے دی۔
سابق چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم پاکستان، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز ، وفاقی اور صوبائی وزرا کو دی جانے والی بجلی اور پیٹرول کی مقدار میں بھی 50 فیصد کٹوتی کی بھی تجویز دی۔
اپنے ایک جاری بیان میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نیر بخاری نے کہا کہ ملک کی بڑی آبادی کو ریلیف دینے کے لیے اشرافیہ اضافی بوجھ برداشت کرکے قربانی کی مثال قائم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ عوامی ریلیف پر یقین رکھتی ہے، بجلی کے تین سو تک یونٹ استعمال کرنے والے متوسط اور غریب طبقے کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں ایئر کنڈیشن کا استعمال کم سے کم کیا جائے، وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، گورنرز ، وفاقی اور صوبائی وزرا بجلی اور پیٹرول استعمال کرنے میں 50فی صد کمی کریں، صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی و صوبائی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور گورنرز غیر ضروری پروٹوکول ختم کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، ہائی کورٹ کے ججز، چیف آف آرمی اسٹاف اور دفاعی اداروں کے سربراہان کے پروٹوکول کے لیے زیر استعمال گاڑیوں کی تعداد میں کمی کی جائے۔
نیر بخاری نے کہا کہ حکومتی سرکاری عدالتی ریاستی ذمے داران پر اخراجات میں 50 فی صد کمی پر عمل سے خزانے پر بوجھ کم کیا جائے، اخراجات کٹوتی سے بچنے والی رقم کو پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی مد میں استعمال کیا جائے۔ پیپلزپارٹی ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، ہائی کورٹ کے ججز، چیف آف آرمی اسٹاف اور دفاعی اداروں کے سربراہان کے پروٹوکول کے لیے زیر استعمال گاڑیوں کی تعداد میں کمی کی جائے۔
مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 10,100 فلسطینیوں کی گرفتاری
?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے گذشتہ 7 اکتوبر سے قابض فوج کے
اگست
بھارت افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے
?️ 20 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ نے افغانستان میں امریکی افواج کے
جون
روس کی جوہری حکمت عملی میں تبدیلی؛ یورپی ممالک میں تشویش
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:روس کی جانب سے اپنی جوہری حکمت عملی میں تبدیلی کے
نومبر
فردوس عاشق نے جوہر ٹاؤن حملے کا ذمہ دار راء کو ٹھہرایا
?️ 29 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی
جون
ہمایوں سعید نے بےاولادی کی وجہ بتادی
?️ 22 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکار ہمایوں سعید نے اولاد نہ ہونے سے
مئی
اس سال حج غیر معمولی اور محفوظ ہوگا: سعودی عرب
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے دو مقدس مقامات کے سربراہ عبدالرحمن السدیس نے
جون
بائیڈن خاندان کے کارنامے امریکی کانگریس کی نظر میں
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی نگرانی اور احتساب کمیٹی کے سربراہ
اگست
غزہ میں جنگ بندی کا اچھا موقع ہے: نیتن یاہو
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے فاکس نیوز کے ساتھ
جولائی