پیپلزپارٹی ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر کی حمایت کرتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

?️

سکھر (سچ خبریں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر کی حمایت کرتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیلاب کی صورتِ حال زیادہ خطرناک ہے، ملتان ، قصور اور جلال پور پیر والا میں زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے لوگ کا بہت نقصان ہوا جو بہت افسوسناک ہے، پنجاب میں بہت سے لوگ بے گھر ہوئے ہیں اور اُن کے جانوروں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ملک کچھ دنوں قدرتی آفات کی زد میں ہے، پنجاب کے عوام دو ہفتے سے اِمداد کے منتظر ہیں جب کہ سندھ میں سیلابی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق سے درخواست ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے سیلاب متاثرین کو اِمداد پہنچائی جائے، ہم سندھ کے عوام کے لیے بھی یہ درخواست دہرائیں گے، اِس سے متعلق وزیراعظم سے بھی بات کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کچے میں بہت بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے آباد ہیں، وہاں رہنے والوں سے اپیل ہے کہ فوری طور پر نقل مکانی کرجائیں، اچانک کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں زرعی ایمرجنسی لگائی جائے، آنے والے وقتوں میں فوڈ سکیورٹی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، کسان کو پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے، سیلاب نے مزید مشکلات بڑھا دی ہیں، یہ اُن کے لیے مشکل وقت ہے۔

بلاول بھٹو زرادی کا کہنا تھا موسمی تبدیلی کے بعد سب کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی، پیپلزپارٹی ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر کی حمایت کرتی ہے، ایسے متنازع ڈیم کی حمایت نہیں کریں گے جس پر اتفاقِ رائے نہ ہو، دریائے سندھ پر ڈیم بنانے کے شوشے کیوں چھوڑے جا رہے ہیں؟۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، سیلاب گزرنے کے بعد متنازع باتوں پر گفتگو کی جاسکتی ہے، حکومت کے پاس اتنی سکت نہیں کہ سیلاب کو روک سکے، سب کو مل کر متاثرین کی مدد کرنا ہوگی۔

مشہور خبریں۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران یروشلم میں 793 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:  عبوری صیہونی حکومت کی قابض فوج نے رمضان المبارک کے

توہین الیکشن کمیشن: چیئرمین پی ٹی آئی، فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

?️ 11 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس

80 سالہ امریکی صدر کی مشکلات

?️ 2 جون 2023سچ خبریں:امریکی صدر ریاست کولوراڈو میں ایئر فورس اکیڈمی کے طلباء کی

افغانستان میں امدادی رقوم کی کمی پرعالمی ادارہ صحت کا انتباہ

?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا کہ افغانستان میں صحت کی خدمات

نیویارک میں فلسطین کے مسئلہ پر پاکستان کی ترجمانی کروں گا

?️ 18 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

حکومت بدنیتی اور عجلت میں ترمیم نہ لاتی تو جوڈیشل پیکج پر ضرور غور کرتے: علی ظفر

?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 84 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا

?️ 7 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز

سعودی اتحاد کی اپنے ہی ٹھکانوں پر بمباری

?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی ایک نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے