?️
کراچی: (سچ خبریں) موجودہ نگران حکومت کو پی ڈی ایم حکومت کا تسلسل قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف منگل کے روز شہر بھر میں مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر ادارہ نورالحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمن نے احتجاج کے لائحہ عمل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ مظاہرہ بہت مختلف ہوگا۔
انہوں نے کراچی کے شہریوں سے سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کے احتساب کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کراچی کے شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ منگل کے روز شہر کی تمام بڑی شاہراہوں کو جام کر کے احتجاج کریں۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یہ بات ہمارے حکمرانوں پر واضح ہونی چاہیے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کریں یا پھر نتائج کا سامنا کریں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں نوجوان منگل کی شام 15 مقررہ پوائنٹس پر جائیں گے اور اپنی گاڑیاں بند کرکے گاڑیوں کی آمدورفت کو روک دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نگران حکومت دراصل سابقہ اتحادی حکومت کا ہی تسلسل ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ نگران حکومت نے صرف ایک ماہ میں تیسری بار پی او ایل کی قیمتوں میں اضافہ کیا، ایسے وقت میں جب امریکی ڈالر اپنی قدر کھو رہا تھا پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بالکل غیر منطقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس غریب ملک کے امیر حکمرانوں اور اشرافیہ کو یہ سمجھنا چاہیے تھا کہ عوام کی برداشت اب خاتمے کے دہانے پر ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو مافیاز چلا رہے ہیں جو ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی صورت میں سب سے پہلے فرار ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے ہم وطنوں کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ مظلوموں کی خاموشی ظالموں کی حمایت کرتی ہے، عوام کو اپنے حقوق کے لیے آگے آنا ہو گا۔
پریس کانفرنس کے بعد حافظ نعیم الرحمٰن کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شاہراہ فیصل پر دھرنا بھی دیا۔


مشہور خبریں۔
بھارت فوجی طاقت کے ذریعے یا ترقی کے نام پرکشمیریوں کو خاموش نہیں کرا سکتا: حریت رہنما
?️ 15 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے کہاہے کہ جموں و
جنوری
کیا ٹرمپ امریکہ کو ایک اور مہنگی جنگ میں گھسیٹ رہے ہیں؟
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: ڈیموکریٹک سینیٹرز کے رہنما چک شومر نے زور دے کر کہا
نومبر
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم
?️ 6 جون 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے تحریک انصاف کے
جون
ابو شریف: الاقصیٰ طوفان عشروں کی صہیونی نسل کشی کا ردعمل تھا
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایران میں فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے نے
اکتوبر
پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں شاہین میزائل استعمال کرنے کے بھارتی دعووں کی تردید کردی
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خارجہ نے بھارتی میڈیا کے ان دعووں
مئی
اسرائیلی وزیراعظم کا بجٹ پاس کرانے والے مخالفین پر حملہ
?️ 1 نومبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اتوار کو اپنے سیاسی مخالفین
نومبر
جو بائیڈن نے یوکرین کو 600 ملین ڈالر کی امداد کا حکم دیا
?️ 26 فروری 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے محکمہ خارجہ کو یوکرین کو
فروری
وزیر تعلیم نے سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کرادیا ہے
?️ 6 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میںوفاقی وزیر تعلیم
جولائی