🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کےردوبدل اور ایکسچینج ریٹ پر منحصر ہوتی ہیں اور مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال سے عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھیں جس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال سےعالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھیں لیکن امید ہے کہ خطے میں بحران کے خاتمے سے ریلیف ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ پر انحصار کرتی ہیں اور گزشتہ 15 روز میں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 3.82 امریکی ڈالر فی بیرل مہنگا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس عرصے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.30 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا جس کے باعث اوگرا نے پیٹرول 4.53 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.14 روپے اضافے کی تجویز دی تھی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کےردوبدل اور ایکسچینج ریٹ پر منحصر ہوتی ہیں اور امید ہے کہ امید ہے مشرق وسطیٰ بحران کے خاتمے کے بعد قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی آئے گی۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا تھا۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 فی لیٹر اضافہ کردیا تھا۔ حکومت کی جانب سے اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 293روپے 94پیسے فی لیٹر ہو گئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 290روپے 38پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات اور یمن کے قدرتی ذخائرکی لوٹ
🗓️ 7 فروری 2022سچ خبریں: المعلم نیوز ویب سائٹ نےبتایا متحدہ عرب امارات فرانس کے
فروری
اسد قیصر نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس گمراہ کن پروپیگنڈہ قرار دیدی
🗓️ 17 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنماء اسد قیصر نے
مارچ
AFBI دستاویزات میں نائن الیون حملوں کے ممکنہ سعودی روابط کی تفصیلات
🗓️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے حال
نومبر
جوزف عون کی صدارت کے بارے میں سید حسن نصراللہ کا نقطہ نظر
🗓️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے ایک عہدیدار نے موجودہ لبنانی صدر جوزف
فروری
امریکی تارکین وطن کے لیے ٹرمپ کے کیا منصوبے ہیں؟
🗓️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے ساتھ ہی سخت
نومبر
حماس کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بارے میں صہیونیوں نے کیا کہا؟
🗓️ 3 جون 2024سچ خبریں: جمعہ کی شب امریکی صدر کی جانب سے غزہ کی پٹی
جون
غزہ کی گیس پر صیہونی حکومت کی نظریں
🗓️ 18 نومبر 2023Felicity Arbuthnot ایک آزاد صحافی ہے جس نے 10 سال پہلے لکھا
نومبر
پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع، مسلم لیگ (ن) ارکان کی سیکیورٹی گارڈز سے جھگڑا
🗓️ 10 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3 گھنٹے تاخیر کے بعد
جنوری