پہلی بار  9 لاکھ سے زائد ویکسینیشن کا ریکارڈ

پہلی بار  9 لاکھ سے زائد ویکسینیشن کا ریکارڈ

?️

اسلام آباد( سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ  اسد عمر کا کہنا تھا کہ پہلی بار گزشتہ روز ریکارڈ ویکسی نیشن 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی ، ویکسین مہم کامیاب بنانے کےلیے2600 مراکزقائم ہیں اور 2979 موبائل یونٹس بھی ویکسینیشن کررہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک بھرمیں روز ویکسی نیشن کاریکارڈ بن رہا ہے، مسلسل 5 ویں دن ریکارڈ ویکسی نیشن کی گئی۔

ملک بھر میں تیزی سے کورونا کے پھیلاؤ اور ویکسین نہ لگائے جانے پر پابندیوں کے بعد ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں ویکیسنیشن کا عمل جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ ویکسینیشن کی گئی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 9 لاکھ 4 ہزار 830 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔اب تک ملک بھر میں ویکسین کی 2 کروڑ 64 لاکھ 8 ہزار 55 ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔

دوسری جانب این سے او سی نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں ویکسین کی 2 کروڑ 64 لاکھ 8 ہزار 55 ڈوز لگائی جا چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ ویکسینشن کی گئی ہے، گزشتہ روز ملک بھر میں 9 لاکھ 4 ہزار 830 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آج اہم معاملات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا

?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی میں علیحدہ

 غزہ کی جنگ بے سود ہے صرف نقصان ہوا:اسرائیلی جنرل

?️ 13 اگست 2025 غزہ کی جنگ بے سود ہے صرف نقصان ہوا:اسرائیلی جنرل  اسرائیلی فوج

غزہ جنگ کے بارے میں صیہونی جنرل کا اہم اعتراف

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: ایک صیہونی جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں

صیہونیوں سے ہاتھ ملانے والے اجلاس میں شرکت کرنے کی صورت میں عراقی وزیر اعظم کا مواخذہ

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:عراقی قومی قانون اتحاد کے نمائندے نے کہا کہ عراقی وزیر

سعودی عرب میں خفیہ پھانسیوں کی تفصیلات کا انکشاف

?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں قیدیوں کے اہل خانہ نے اعلان کیا ہے

ملک کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 1 جون 2025پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا

غزہ 2025 کے لیے ٹرمپ کے منظرنامے کیا ہیں؟

?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی کے ساتھ، اس نے اپنے

آئینی ترمیم سے ادارے نہیں شخصیات مضبوط ہوئیں۔ حافظ حمد اللہ

?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے