پولیو کےخاتمے میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے، وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستقل معذوری کا باعث بننے والے خطرناک وائرس پولیو کے خاتمے کے لیے جانے والی قومی کوششوں میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے۔

انہوں نے یہ بات وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران پولیس اہلاکار شہید ہوئے، ان کے لیے دعا کریں، پولیو کےخاتمے میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ بیان اس پس منظر میں سامنے آیا ہے جب کہ گزشتہ روز رواں سال کی ملک گیر آخری انسداد پولیو مہم کے دوران فائرنگ کے 3 واقعات میں 2 پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر جاں بحق ہوگیا تھا۔

ضلع کرک میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا جب کہ پولیو ورکر محفوظ رہے تھے۔

اس کے علاوہ ضلع بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیو ورکر جاں بحق ہوگیا تھا، مقتول ڈیوٹی کے لیے جارہا تھا کہ اس پر راستے میں فائرنگ کی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یونان کشتی حادثے میں 5 پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گئے، 40 سے زیادہ لوگوں کو ریسکیو بھی کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حادثات میں جن کے پیارے بچھڑ جائیں، وہ انہیں ساری زندگی یاد رکھتے ہیں، کشتی حادثے جیسے غیرقانونی طریقوں سے بے پناہ قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں، بدقسمتی سے جولائی 2023میں بھی کشتی حادثہ ہوا جس میں 260 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مرنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی تھی، اس وقت ہم نے اس پر بڑی گہرائی میں جاکر فیصلے کیے تھے، تمام اداروں، وزارت خارجہ، داخلہ، بیرون ملک پاکستانی کے حوالے وزارت نے ہمہ گیر فیصلے کیے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ چیلنج ہے، اس پر میں چند دن میں متعلقہ وزرا کی میٹنگ بلا رہا ہوں، 2023 کے واقعے کا جائزہ لیں گے، اس کی روشنی میں مزید فیصلے کرنے پڑے، وہ کریں گے اور ان پر سختی سے عمل پیرا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل اسٹیٹ بینک نے شرح سود مو مزید 2 فیصد کم کیا، جو اب 22 فیصد سے 13 فیصد پر آگیا ہے، یہ کاروبار، صنعت و حرفت کے لیے، زراعت، سرمایہ کاروں اور برآمد کنندگان کے لیے بہت خوش آئند بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے اس سے ہماری پیداواری قابلیت بھی بڑھے گی اور پاکستان کی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی 2018 کے بعد کم ترین سطح پر ہے، اب ہمارے لیے موقع ہے کہ مل کر پاکستان کی معشیت کے پہیے کو تیزی سے گھمائیں تاکہ ان دنوں مضبوط ہوتی معشیت کا فائدہ اٹھائیں، پہلے اندورن ملک سرمایہ کاری کو فروغ دیں اور پھر بیرونی سرمایہ کاری بھی خودبخود آئے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس کے لیے ہمارا ہوم گرون پروگرام تقریبا مکمل ہوچکا ہے اور اسی مہینے میں ہم ایک تقریب میں اس کا اعلان کریں گے، اس پر ہم مل کر کوشش کریں گے تاکہ پاکستان کی معیشت آگے بڑھے۔

مشہور خبریں۔

 نیتن یاہو ایک دہشت گرد ہے:فرانسیسی رکن پارلیمنٹ 

?️ 30 اکتوبر 2025 نیتن یاہو ایک دہشت گرد ہے:فرانسیسی رکن پارلیمنٹ  فرانس کی پارلیمنٹ کے

مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی جارحیت پر عرب لیگ کا ردعمل

?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:عرب لیگ نے القدس اور مسجد اقصیٰ پر صیہونی حکومت کے

ٹرمپ انتخابی مہم شروع کرنے کی تیاریوں میں

?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:ایک امریکی ویب سائٹ نے لکھا کہ اس ملک کے سابق

ہالوئے کے منامہ سفر کی وجہ کیا ہے؟

?️ 14 جون 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے کل رات اعلان کیا کہ صیہونی حکومت

صہیونی میڈیا: ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ نے اسرائیل کی معیشت کو دوبارہ کورونا کے دور میں پہنچا دیا

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ

پاکستان میں جماعت علمائے اسلام کے رہنما پر قاتلانہ حملہ

?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:پاکستان میں جماعت علمائے اسلام نے اس جماعت کے سربراہ مولانا

مریخ کے بعد ایک اور سیارے کی طرف خلائی سفرکا آغاز

?️ 19 اکتوبر 2021فلوریڈا(سچ خبریں) ناسا نے مریخ کے بعد مشتری نامی ایکا ور سیارے

فلسطین کا دفاع کرنا ایک اخلاقی فرض ہے: آئرش کامیڈین

?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: آئرش کمدین اور ایکٹیوسٹ ٹیڈ ہیکی، جو فلیٹیلا فار فریڈم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے