?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کے لیے گورنر بلیغ الرحمٰن سے وقت طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے 90 روز کے اندر انتخابات کرانے کے حکم پر بات چیت کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا تھا۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں ہوا جس میں اراکین الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکریٹری ای سی پی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
بیان میں بتایا کہ اجلاس میں عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ کے 10 فروری کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر عملدآمد پر غور کیا گیا۔
اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے عدالت کے حکم کے مطابق گورنر پنجاب سے درخواست کی ہے کہ صوبے میں عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق مشاورت کے لیے کل مورخہ 14 فروری 2023 کو میٹنگ کے لیے مناسب وقت دیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ اس سلسلے میں ضروری مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے، اور الیکشن کمیشن نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں اسپیشل سیکرٹری ا ور ڈائریکٹر جنرل (لا) کو مقرر کیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر سے مشاورت کریں۔
گورنر پنجاب سے مشاورت کے بعد افسران الیکشن کمیشن کو بریف کریں گے جس کے بعد کمیشن آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کرے گا۔
خیال رہے کہ 10 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرنے کا حکم دیا تھا۔
جسٹس جواد حسن نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند ہے اور اسی لیے الیکشن کا شیڈول فوری طور پر جاری کیا جائے۔
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ’الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صوبے کے آئینی سربراہ گورنر پنجاب سے مشاورت کے بعد پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نوٹی فکیشن کے ساتھ فوری کرے اور یقینی بنائے کہ انتخابات آئین کی روح کے مطابق 90 روز میں ہوں‘۔
چنانچہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کے لیے اجلاس پیر کو (آج) طلب کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
روس نے 43 کینیڈینوں پر پابندی لگا دی
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: روس نے پیر 27 جون کو 43 کینیڈینوں پر پابندیاں
جون
انسداد دہشتگردی عدالت: زمان پارک توڑ پھوڑ کیس میں علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور
?️ 2 مئی 2023لاہور :(سچی خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک توڑ
مئی
31 فلسطینی خواتین صیہونی جیلوں میں
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی اسیران کی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ
مارچ
بائیڈن کی صحت ریپبلکنز کے ہاتھوں میں
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:جو بائیڈن کے گرنے اور عجیب و غریب جنون کی کہانی
جون
ٹرمپ کا میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کا اعلان
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ نے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں
ستمبر
وزیر اعظم پھر عوام سے فون پر بات کریں گے
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر
مئی
40000 فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ میں شرکت
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی فورسز کی طرف سے عائد حفاظتی اقدامات اور پابندیوں کے
اکتوبر
برطانوی افسرون نے افغانستان میں قتل کے شواہد چھپائے
?️ 12 نومبر 2021سچ خبریں: سبرطانوی وزارت دفاع کی جانب سے سپریم کورٹ کو فراہم
نومبر