پنجاب کا نیا آئی جی مقرر

🗓️

لاہو: (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے سنسنی خیز انتخاب سے قبل 22 گریڈ کے افسر فیصل شاہکار کو انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) پنجاب کے عہدے پر تعینات کردیا جبکہ سردار علی خان کو پاکستان ریلوے پولیس میں آئی جی تعینات کر دیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق فیصل شاہکار پاکستان ریلوے پولیس میں بطور آئی جی خدمات انجام دے ہے ہیں، انہیں پنجاب کا نیا آئی جی تعینات کر دیا گیا ہے جس کا نفاذ فوری طور پر ہوگا۔

نوٹی فیکشن کے مطابق 22 گریڈ کے افسر سردار علی خان کا تبادلہ کرکے انہیں پاکستان ریلوے پولیس میں آئی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔

فیصل شاہکار پاکستان پولیس سروس کے گریڈ 22 کے آفیسر ہیں، ان کا تعلق سولہویں کامن سے ہے، فیصل شاہکار نے 1988میں بطور اے ایس پی پاکستان پولیس سروس جوائن کی۔

فیصل شاہکار نے لگ بھگ تین برس ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے عہدے پر خدمات سر انجام دیں۔

فیصل شاہکار ساہیوال اور گوجرانوالہ میں ریجنل پولیس آفیسر کے عہدوں پر بھی تعینات رہے۔

اسی طرح فیصل شاہکار تین باراقوام متحدہ مشن پربوسنیا اور لائبریا سمیت دیگر ممالک میں بھی فرائض اداکر چکے ہیں۔

وہ لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، تھرپارکر، ننکانہ اور گوجرانوالہ میں اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

فیصل شاہکار اے آئی جی آپریشنز، سنٹرل پولیس آفس لاہور میں بھی فرائض ادا کر چکے ہیں۔

وہ ڈی آئی جی پولیٹیکل سپیشل برانچ کے عہدے پر بھی دو برس تعینات رہے ہیں۔

فیصل شاہکار نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد اور ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب کے عہدے پر بھی خدمات سر انجام دیں۔

فیصل شاہکار ان دنوں وفاق میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

فیصل شاہکار کو ملکی وعالمی سطح پر اہم عہدوں پر فرائض کی ادائیگی کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

فیصل شاہکار کا شمار پاکستان پولیس کے انتہائی پروفیشنل، فرض شناس اور تجربہ کار پولیس افسران میں ہوتا ہے۔

مشہور خبریں۔

”آنر“ کا ایکس سیریز کا معیاری فون پیش

🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے ”ایکس 7

برطانوی وزیر دفاع کا نیتن یاہو کے خلاف بیان

🗓️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر دفاع نے آج ایک انٹرویو میں صہیونی وزیر

مسلم لیگ (ن) کو نواز شریف کی واپسی پر شاندار استقبال میں چیلنجز کا سامنا

🗓️ 18 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر

مغربی کنارے میں خوف اور دہشت پھیلانے میں تل ابیب کی پالیسی

🗓️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی عناصر نے

اقوام متحدہ میں روسی نمائندے نے صہیونی نمائندے کو کیا کہا؟

🗓️ 13 مئی 2024سچ خبریں: آج ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے نمائندے

بلوچستان میں بم حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید

🗓️ 26 ستمبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں فرنٹیئر کور

یمنیوں کا سعودی عرب کے ملک خالد ہوئی اڈے پر حملہ

🗓️ 6 جون 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یمنی فوج کے سعودی عرب

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی سے ہونے والی تباہی کے بعد نام نہاد اقوام متحدہ نے اہم بیان جاری کردیا

🗓️ 24 مئی 2021غزہ (سچ خبریں)  دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے