پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں میں اضافہ

اسلام آباد میں  ڈینگی کیسز میں کمی

🗓️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتیں بڑھنے لگیں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے باعث 6 افراد انتقال کر گئے جبکہ 526 کیسز سامنے آئے۔ ڈینگی وائرس سےجاں بحق 5 افرادکا تعلق لاہور سے ہے گذشتہ  روز لاہور سے ڈینگی کے 388 مریض رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کی خطرناک صورتحال اختیار کرگیا ، صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے باعث 6 افراد انتقال کرگئے ، ڈینگی وائرس سےجاں بحق 5 افرادکا تعلق لاہور سے ہے۔ سیکریٹری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹےمیں پنجاب سے ڈینگی کے 526 مریض رپورٹ ہوئے ، گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 388 مریض رپورٹ ہوئے۔

عمران سکندر بلوچ نے بتایا راولپنڈی سے 34، گوجرانولہ ،ملتان میں 11،11مریض ،فیصل آباد سے 9، وہاڑی 8 ،قصور سے7مریض ،حافظ آباد ،سیالکوٹ سے ڈینگی کے 5،5مریض ، بہاولنگر، مظفرگڑھ ،ننکانہ صاحب سےڈینگی کے 4،4مریض رپورٹ ہوئے۔ سیکریٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک ڈینگی کےکیسزکی تعداد 16,960 ہو چکی ہے جبکہ ڈینگی بخار کے باعث 59افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں ڈینگی مچھروں  نے مزید دو زندگیاں نگل لیں، رواں سیزن  کے دوران وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے مجموعی اموات سترہ ہوگئی جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران باون نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

 

مشہور خبریں۔

پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کیلئے سندھ میں 25 اپریل کا احتجاج ملتوی کردیا

🗓️ 25 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار

بحرین میں صہیونی افسر کی موجودگی اسرائیل کے مفاد میں

🗓️ 15 فروری 2022سچ خبریں:  عبرانی میڈیا نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ

۲۰ فیصد تماشائیوں کے ساتھ پی ایس ایل6 کے ٹکٹوں کی قیمت

🗓️ 17 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} ۲۰ فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل

کیا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کے فیصلے پر سب ارکان راضی ہیں؟

🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا

فلسطینی کارکن کے ساتھ اسرائیلی فوجی کے رویے پر نیویارکر کا رپورٹر حیران

🗓️ 14 فروری 2023سچ خبریں:نیویارکر میگزین کے رپورٹر لارنس رائٹ نے ٹویٹر پر پیغامات اور

وزیراعلیٰ سندھ نے ایس فور پروجیکٹ اورپولیس ہیلتھ کارڈ کا افتتاح کردیا

🗓️ 20 جون 2024پاکستان (سچ خبرہں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس فور

اگر جنگ جاری رہی تو اسرائیل معاشی تباہی کا شکار ہوگا

🗓️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا کے مطابق بعض ریزرو فوجیوں کے انخلا کے وقت

آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان معاہدے کا اعلامیہ جاری

🗓️ 14 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے