پنجاب میں وزراء کی وزارتوں کی تبدیلی کا امکان ہے

پنجاب

?️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب کابینہ میں مستند اداروں کی رپورٹ پر5 وزراء کی وزارتوں کی تبدیلی کا امکان ہے، 3 سالہ غیرتسلی بخش کارکردگی کی بناء پر بعض وزراء سے قلمدان واپس لیے جائیں گے، عبدالعلیم خان، انصر مجید، راجہ یاسر ہمایوں سمیت ترین گروپ کے وزراء بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں پنجاب کابینہ میں وزراء کے قلمدان کی تبدیلی اور ردوبدل کا امکان ہے، وزراء کی3 سالہ کارکردگی سے متعلق مستند اداروں نے رپورٹس مرتب کرلی ہیں، رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کابینہ میں ردوبدل کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پانچ وزراء کے قلمدان واپس لینے کا امکان ہے۔ 3 سالہ کارکردگی غیرتسلی بخش کے باعث بعض وزرا کے محکموں میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے۔

جن وزراء کی وزارتیں خطرے میں ہیں ان میں ترین گروپ کے وزراء بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وزیرمحنت انصرمجید نیازی، نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ کی وزارتوں میں بھی ردوبدل کیا جاسکتا ہے، حافظ ممتاز ، وزیر خوراک عبدالعلیم خان سے بھی ایوان اقتدار کے اعلی حلقے ناخوش ہیں۔

وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی،وزیرلٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن راشد حفیظ ،وزیرماحولیات باؤ رضوان اور وزیرہائرایجوکیشن راجہ یاسرہمایوں کا بھی ممکنہ تبدیلی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے پارٹی رہنماؤں کو بھی ٹاسک سونپا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل پنجاب میں وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس کو تبدیل کیا جاچکا ہے، پنجاب میں راؤ سردار علی خان کو آئی جی پولیس اور کامران افضل کو چیف سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے نئے آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری کو امن وامان اور انتظامی امور میں بہتری لانے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے نئے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ قبضہ مافیا اور کرپٹ عناصر کیخلاف سخت کاروائی کی جائے، نئے چیف سیکرٹری پنجاب اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کیلئے اقدامات کریں۔

مشہور خبریں۔

کراچی: ناردرن بائی پاس مقابلے میں ہلاک دہشتگرد کوئٹہ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ نکلے

?️ 1 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں ) ناردرن بائی پاس کے قریب جنجال گوٹھ میں

شی جن پنگ: اسرائیل کو چاہیے کہ جلد از جلد جنگ بندی کرے تاکہ جنگ کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

?️ 20 جون 2025سچ خبریں: چینی صدر شی جِن پِنگ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن

ہمیں یوکرین کی مدد کرنا بند کر دینا چاہیے:بلنکن

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: ایسپن سیکیورٹی فورم کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ انتھونی

جنوبی لبنان میں صیہونیوں کی حالت زار

?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت، جو یہ سمجھ رہی تھی کہ اس نے

یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا، نوید قمر

?️ 29 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ

اسرائیلی کابینہ اور آرمی چیف کے درمیان نئے تنازع کا سبب

?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی اور قیدیوں کی

میں ایک صیہونی اور اسرائیل کی زبردست حامی ہوں:برطانوی وزیر اعظم

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:انگلستان کی وزیر اعظم نے اس ملک کی پارلیمنٹ کے یہودی

2022 میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کے نئے اعدادوشمار

?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی دیوار کی تعمیر اور بستیوں کے خلاف مزاحمتی کمیشن نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے