🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی کی باتوں میں اب اثر نہیں رہا ۔وقت کم ہونے کی وجہ سے جب تک پی ٹی آئی کی حکومت ہے پنجاب میں بزدار صاحب موجود رہیں گے۔انہوں نے جیو پاکستان پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روایتی طور پر خانیوال کا ضمنی الیکشن بہت دلچسپ تھا۔ن لیگ کے جیتنے والے امیدوار عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تھے۔
بحرال نتیجہ روایتی آیا ہے۔دیہی علاقوں میں ن لیگ کی پوزیشن پی ٹی آئی سے بہتر ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی بہت کوشش کر رہی ہے اور اب پنجاب میں ہر سیٹ پر میدان میں اتر رہی ہے۔دوسری جانب سینئیر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے خانیوال میں پاکستان تحریک انصاف کی شکست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر کوششوں کے باوجود پی ٹیآ ئی خانیوال میں ہار گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خانیوال کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف اپنی بھرپور کوشش کر رہی تھی، تمام وسائل بھی استعمال کیے گئے۔ وہاں پر بے انتہا کام بھی کروائے گئے ، لیکن مہنگائی بھی اس الیکشن پر نظر انداز ہو گئی۔ وزیراعظم عمران خان خانیوال کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی ہار پر سخت برہم ہوئے۔ یاد رہے کہ نجاب کے ضلع خانیوال پی پی 206 میں ضمنی الیکشن میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا سلیم سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگئے جن کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا محمد سلیم 47 ہزار 985 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، پی ٹی آئی کے نورین نشاط ڈاہا 33 ہزار 875 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پیپلز پارٹی کے سید واثق 15 ہزار 233 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر آ گئے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم کی کامیابی پر پارٹی کارکنوں نے جشن منایا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگرے ڈالے، مٹھائیاں تقسیم کیں اور شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا۔
مشہور خبریں۔
آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت
🗓️ 9 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی
مئی
عالمی ادارے جیلوں میں نظربند کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لیں: ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی
🗓️ 2 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اقوام متحدہ
دسمبر
آرمی چیف سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
🗓️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی
دسمبر
ایران نے اسرائیل کے کن ٹکھانوں کو نشانہ بنایا؟
🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایران نے اپنے وعدہ صادق 2 آپریشن کے دوران اسرائیل
اکتوبر
تیونس کے ساحل میں دردناک حادثہ، کشتی ڈوبنے سے 41 افراد ہلاک ہوگئے
🗓️ 17 اپریل 2021تیونس (سچ خبریں) تیونس کے ساحل میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا
اپریل
موساد کے سابق سربراہ کا حزب اللہ کے بارے میں اہم اعتراف
🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کی فوجی مشقوں کے بارے میں
جون
صیہونی سیکورٹی وفد کا سوڈان کا خفیہ دورہ
🗓️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: صیہونی ٹیلی ویژن نے خبر دی ہے کہ حکومت کے ایک
اپریل
نور الحق قادری سانحہ یتیم خانہ چوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی
🗓️ 19 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے مذہبی نور الحق قادری نے سانحہ یتیم
اپریل