🗓️
لاہور: (سچ خبریں) غیرقانونی غیر ملکیوں کے خلاف مہم کے دوران پنجاب سے ایک ہزار تین سو چھتیس افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے 24گھنٹےمیں 2772 سے زائد غیرقانونی غیرملکیوں کوہولڈنگ سینٹرزپہنچایا گیا جبکہ 2810 غیر قانونی غیر ملکی افراد پہلے سے ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، غیر قانونی تارکین کے انخلا کے لیے صوبے بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
دریں اثنا، راولپنڈی میں رہائش پذیر افغان باشندوں کے خلاف پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 180 سے زائد افغان باشندوں کو تحویل میں لے لیا، تحویل میں لیے گئے افغان باشندوں کی مجموعی تعداد 370 ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق افغان باشندوں کیخلاف کارروائیاں چکری، چونترہ، گوجر خان، مندرہ، روات، کلر سیداں، صدر بیرونی اور رتہ امرال کے علاقوں میں کی گئیں۔
تحویل میں لیے گئے افغان باشندوں کو سخت سیکیورٹی میں کیمپ منتقل کیا گیا، جس کے بعد کاغذگی کارروائی مکمل کرلی گئی، افغان باشندوں کو آئندہ دو روز میں واپس بھجوائے جانے کا امکان ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کارڈ ہولڈر خاندانوں کو بھی تحویل میں لےکر کیمپ منتقل کیا جائے گا، افغان باشندوں کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے گا۔
دریں اثنا، آئی جی پنجاب عثمان انور کی زیرصدارت اجلاس میں انخلا کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، آئی جی پنجاب نے غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کے پنجاب سے انخلا کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ حکومتی احکامات کے تحت تمام غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین وطن کو جلد از جلد واپس بھجوایا جائے۔
واضح رہے کہ اس سال کے اوائل میں حکومت نے افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) رکھنے والوں کو مارچ کے آخر تک پاکستان چھوڑنے یا ملک بدری کا سامنا کرنے کا حکم دیا تھا۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی جانب سے اس فیصلے پر نظر ثانی کی درخواستوں کے باوجود حکومت نے ان کی وطن واپسی کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیاتھا۔
مشہور خبریں۔
سقطری میں عرب امارات کی طرف سے یمنی خواتین کی بھرتی
🗓️ 27 اگست 2022سچ خبریں: یمن کے سقطری کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا
اگست
افغانستان میں امن سے خطے میں خوشحالی آئے گی:صدرمملکت
🗓️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ افغانستان میں امن
اکتوبر
چینی ہیکرز نے امریکی دفاعی اور ٹیکنالوجی کمپنیوں میں کی دراندازی
🗓️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں: سی ان ان نے پالو آلٹو کے حوالے سے بتایا
دسمبر
کورونا ویکسین کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان پہنچے گی
🗓️ 15 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دو دن قبل یعنی 13 جولائی کو چین سے
جولائی
ایران کے بارے میں بائیڈن کی حکمت عملی نہ معاہدہ نہ بحران ہے:بلومبرگ
🗓️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی چینل نے اپنی ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ ایران
مارچ
ایران کو امریکہ کے انتباہی پیغام کی ان کہی کہانی
🗓️ 7 فروری 2024سچ خبریں: کرمان میں دہشت گردانہ حملے سے قبل ایران کو امریکی
فروری
چینی برآمد کرنے سے متعلق شوگرایڈوائزری بورڈ کا اجلاس کل طلب
🗓️ 28 مئی 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) شوگر ایڈوائزری بورڈ نے کل اہم اجلاس
مئی
یمن کے خلاف برطانوی اور امریکی حملے پر دمشق کا ردعمل
🗓️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:شام نے یمن پر امریکی اور برطانوی حملے کی مذمت کی
جنوری