پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں کبھی بھی 3 ماہ تک ایسا آئینی بحران نہیں آیا۔حمزہ شہباز

?️

لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جان کی بازی لگا دوں گا مگر آٹے پر سبسڈی دینے کا انتظار نہیں کروں گا ، 3 ماہ میں جتنا اتار چڑھاؤ آیا تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا،کل ایک شخص نے دوبارہ کہا کہ اداروں نے میرے خلاف سازش کی،عمران خان قوم سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کر سکے۔

 لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں کبھی بھی 3 ماہ تک ایسا آئینی بحران نہیں آیا۔

چار مرتبہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا تھا جبکہ ایک اجلاس پر ایک کروڑ روپیہ خرچ ہوتا ہے، لیکن چاروں مرتبہ اجلاس ملتوی کیا گیا اور آئی جی پنجاب کو پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹوں تک اجلاس جاری رہا اور ملتوی ہوتا رہا، ایک طرف سب سے بڑے صوبے کا بجٹ پیش ہونے جارہا تھا تو دوسری طرف آئی جی اور چیف سیکریٹری کو پیش ہونے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سے کہا گیا کہ آئی جی پنجاب اور دیگر افسران کو معافی کے لیے پیش کیا جائے تو میں نے اس وقت یہ سوچا کہ مجھ سے اللہ بھی پوچھے گا کہ پولیس اہلکار تمہارے سامنے قتل ہوا اور تم اسے انصاف نہ دلا سکے اور درندوں کے سامنے آئی جی کو پیش کیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ اس قوم نے کبھی ایسی بھوک اور بدحالی کا سامنا نہیں کیا، میں اپنی جان کی بازی لگا دوں گا مگر اپنے عوام کو آٹے پر سبسڈی دینے کا انتظار نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ 4 سال میں قوم سے کیا ہوا کوئی ایک بھی وعدہ عمران خان پورا نہیں کر سکا۔ان کا کہنا تھا کہ قوم کے پاس 2 راستے ہیں، ایک سچائی کا راستہ ہے جو قائد اعظم کے اپنائے ہوئے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ دوسرا راستہ سازش و انتشار کا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پرانے پاکستان میں ترقی کی شرح 5.8 فیصد تھی جبکہ نئے پاکستان میں ترقی کی شرح منفی سطح تک چلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں بوڑھی ماؤں اور بیٹیوں کو آٹے کے لیے قطاروں میں کھڑا ہونا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ بار بار یہ کہا گیا کہ خونی مارچ ہوگا، مگر ہم نے اپنی پولیس سے ہتھیار واپس لے کر صرف ربر کی گولیاں دی تھیں مگر خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے پولیس پر ہوائی فائرنگ کی۔حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ لانگ مارچ میں 25 لاکھ لوگ شرکت کریں گے مگر مارچ میں صرف 24 لاکھ 90 ہزار لوگ کم تھے اور موصوف ان سے خطاب کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ جب تک انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوتا تب تک میں ڈی چوک پر دھرنا جاری رکھوں گا، مگر ایک ہی رات میں ان کا وہ شوق بھی پورا ہوگیا اور وہ بنی گالہ واپس چلے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر کرپش کے مقدمے درج کیے گئے مگر عدالت نے فیصلہ دیا کہ کرپشن کے کوئی شواہد نہیں ملے، میں نے آمریت کے دور میں جوانی میں جیل کاٹی ہیں، مشکل حالات کا سامنا کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج بھی جب میں مارچ کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکار کا سوچتا ہوں تو دکھی ہوجاتا ہوں۔عمران خان کی طرف سے گزشتہ انتخابات میں 4 حلقوں کا نتیجہ کھولنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہی کہا تھا کہ وہ حلقے کھولے جائیں مگر عمران خان نے اس وقت بھی ان نتائج کو ماننے سے انکار کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

افغان عبوری حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا

?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پڑوسی

امریکہ ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیاں ختم کرے:چین

?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ ایران

ٹرمپ اور دنیا کے ساتھ تجارتی جنگ؛ اہداف اور نتائج

?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ میں درآمد کی جانے والی اشیاء پر باہمی محصولات

ٹرمپ: میں نے دنیا کو ایٹمی جنگ سے بچایا

?️ 3 ستمبر 2023سچ خبریں: نیویارک کے اٹارنی جنرل سے ملاقات میں سابق امریکی صدر

غزہ کے ہسپتالوں کی حالت پر انگریز ڈاکٹر کا چونکا دینے والا بیان

?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: جب کہ صیہونی غاصب حکومت نے غزہ کے اسپتالوں اور

مغربی کنارے میں چند گھنٹوں کے اندر کئی صیہونی مخالف کارروائیاں

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:مغربی کنارے میں کچھ ہی گھنٹے کے اندر متعدد صیہونی مخالف

مسلسل بمباری کی وجہ سے کمال عدوان ہسپتال کی حالت ناگفتہ بہ

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاص طور پر

وائپر سانپ کے زہر اور کورونا کی روک تھام سے متعلق اہم  تحقیق

?️ 2 ستمبر 2021برازیلیا(سچ خبریں) برازیل کے سائنسدانوں نے وائپر سانپ کے زہر اور کورونا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے