پشاور دھماکے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا ہے

?️

پشاور: (سچ خبریں) پشاور میں پولیس لائنز مسجد دھماکے کی تفتیشی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ خودکش حملہ آور مہمانوں کے روپے میں اندر آیا۔تفتیشی ٹیم کے مطابق حملہ آور کو پولیس لائنز سے سہولت ملنے کا عنصر تحقیقات میں شامل ہے۔ابتدائی طور پر مختلف اوقات میں آنے والے چار مشتبہ افراد کی انٹری پر کام جاری ہے اور دیکھنا ہو گا کہ مشتبہ افراد سہولت کار تو نہیں تھے۔

خودکش حملہ آور کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے آج ارسال کیے جائیں گے جس کے بعد پیشرفت رپورٹ سامنے آئے گی۔پولیس لائنز اور اطراف کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کر لی گئیں۔حالیہ دہشتگردی سے متعلق آئی جی خیبر پختو نخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی سے دھماکے کی وجوہات کا تعین کر رہے ہیں،انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز ہونے چاہیے۔

آئی جی خیبر پختو نخوا نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور دھماکہ خود کش تھا،خود کش حملہ آور کا سر اور کچھ اعضا ملے ہیں جن کی سیمپلنگ ڈی این اے ٹیسٹنگ کیلئے فرانزک لیب بھجوا دی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کنٹرول اس طرح نہیں ہے جس طرح 10 سال پہلے تھے،یہاں سے کوئی دہشت گرد بھاگ کر ہمسایہ ملک میں پناہ لے تو معاہدے کے مطابق اسے ہمارے حوالے کیا جائے،بڑے آپریشن کیلئے پوری آبادی کے انخلا کی بات ہو گی تو ایسی کوئی ضرورت نہیں۔

قبل ازیں آئی جی خیبر پختو نخوا معظم جاہ انصاری نے کہا کہ پشاور دھماکے کی انکوئری کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے جس میں پولیس اور سکیورٹی اداروں کے افسران شامل ہیں۔ سی سی پی او کی سربراہی میں کمیٹی بنائی ہے،پشاور پولیس لائنز میں 6 ڈی آئی جیز،یونٹس اور کوارٹرز موجود ہیں،تلاشی صرف گیٹ پر کی جاتی ہے،گیٹ پر چیکنگ کا عمل کیا جاتا ہے لیکن اس میں کوتاہی ہوئی۔ آئی جی خیبر پختو نخوا کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور کے سہولت کار کون تھے اس کی تحقیقات کی جائے گی،جبکہ بارودی مواد جمع کیسے ہوا اس معاملے پر بھی انکوائری کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

صحافیوں، ججز سمیت سب کیلئے یہی پیغام ہے جھوٹ بولنا چھوڑدیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

?️ 23 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز

پابندیوں کی ساست کیسے خود امریکہ کے گلے پڑ گئی؟روسی سفیر کی زبانی

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں تعینات روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ

شام کے معاملے کو حل کرنے کے لیے اردن کی نئی تجویز

?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:اردن کی وزارت خارجہ نے عرب ممالک کی شرکت اور اقوام

غزہ میں صہیونی ریاست کی جارحیت میں شدت؛ شہریوں کی بڑے پیمانے پر شہادتیں

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی ریاست کی افواج نے ایک بار پھر غزہ کے مختلف

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو عسکری قید خانے میں تبدیل کردیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری

?️ 13 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ شہدائے

اسکاٹ لینڈ-اسرائیل میچ میں تنازع، وجہ؟

?️ 2 جون 2024سچ خبریں: یورو ۲۰۲۵ کے انتخابی میچ کے دوران، فلسطین کے حامی

شام میں فوجی آپریشن کریں گے:ترکی

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:ترک صدر نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ ان

عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر شائع ہونے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور برہم

?️ 12 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مستحق خاندانوں میں عید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے