پاک فوج ملکی خودمختاری کے دفاع کیلئے ہر خطرات سے نمنٹنے کے لیے پُرعزم ہے، آرمی چیف

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاک فوج کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف عاصم منیر کو ایل او سی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں مقامی آبادی سے ہر ممکن تعاون کرنے، ثابت قدم رہنے اور انتہائی خلوص اور لگن کے ساتھ فرائض کی انجام دہی پر زور دیا۔

جنرل عاصم منیر نے مسلسل چوکس رہنے کے ساتھ ساتھ آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو برقرار رکھنے پر افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ کشمیریوں کے منصفانہ مقصد کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں اور جموں و کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔

قبل ازیں ایل او سی پر پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 3 دسمبر کو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بھارتی عہدیدار کی جانب سے گلگت بلتستان اور آزاد جموں اور کشمیر پر قبضے کے حوالے سے دیے گئے متنازع بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاک فوج دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ’ہمہ وقت‘ تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ نئے آرمی چیف نے بھارتی عہدیدار کے بیانات پر ردعمل دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور فرنٹ لائن پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور کہا کہ فوج نے بھارتی قیادت کی جانب سے حال ہی میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں اور کشمیر کے حوالے سے دیے گئے انتہائی غیرذمہ دارانہ بیان کا نوٹس لیا ہے۔

مشہور خبریں۔

گلگت بلتستان میں حالات معمول کے مطابق ہیں، نگران وزیر اطلاعات

?️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ

سعودی وفد انصار اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے لیے صنعاء پہنچا

?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:عرب میڈیا نے اس وفد کی آمد کی تصاویر شائع کرتے

لاہور ہائیکورٹ کا سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تمام اسکولوں کو پک اینڈ ڈراپ دینےکا حکم

?️ 22 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تمام

Jack Ma confirmed as Chinese communist party member

?️ 8 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

میانمار کی باغی فوج نے عوامی رہنما آنگ سان سوچی کو بڑی دھمکی دے دی

?️ 23 مئی 2021میانمار (سچ خبریں)  میانمار کی باغی فوج نے ملک کی رہنما آنگ

حزب اللہ کا تل ابیب میں گیلوت بیس پر میزائل حملہ

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: ہفتے کے روز اپنے پہلے بیان میں لبنان کی حزب

بین الاقوامی تنظیمیں صیہونی جرائم میں شریک

?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں صحت کے نظام کے مکمل زوال اور

مودی حکومت نے ہزاروں کشمیری خاندانوں کے راشن کارڈ منسوخ کرکے انہیں مشکلات سے دوچارکردیا

?️ 18 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مودی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے