?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے باعث وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی قیادت میں مشاورتی وفد چین بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کا اہم وفد کل چین کا دورہ کرے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر چینی قیادت کے ساتھ مشاورت کرنا ہے۔
وفد میں مختلف حکومتی حکام شامل ہوں گے جو علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے بات چیت کریں گے، دورے کے دوران افغان وزیر خارجہ بھی چین میں موجود ہوں گے جو منگل کے روز چین میں قیام کریں گے، جس کے باعث یہ دوراہ اور اس دوران ہونے والی ملاقاتیں علاقائی سیاسی صورتحال اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
بتایا جارہا ہے کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی پراپیگنڈے اور مذموم سازشوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی وفد بیرون ممالک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزیرِ اعظم نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا، اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے تشکیل کردہ وفد کی قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سونپ دی۔
معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر مصدق ملک، انجنیئرخرم دستگیر، سینیٹر شیری رحمان، حنا ربانی کھر، فیصل سبزواری، تہمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی وفد میں شامل ہوں گے، یہ وفد لندن، واشنگٹن، پیرس اور برسلز میں خطے میں بھارت کے پراپیگنڈے اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کی کوششوں کو بے نقاب کرے گا، وفد پاکستان کی خطے میں امن قائم رکھنے کیلئے کوششوں کو اجاگر کرے گا۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی بچوں کا گوٹیرس کو پیغام
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی بچوں کے دفاعی گروپ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل
اگست
عمران خان پارٹی کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے
?️ 25 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل اسد عمر
دسمبر
یومِ تکبیر پاکستان کی عظمت، خودداری اور دفاعی خودمختاری کا دن ہے۔ مشعال ملک
?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک
مئی
گمراہ بشار، اسرائیل کی عدم موجودگی، ایران پر حملہ
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: محمد الجولانی؛ القاعدہ اور نصرہ فرنٹ کا ایک سابق رکن،
جنوری
بیروت کا انسانی طوفان
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں: عرب دنیا کے معروف تجزیہ نگار اور رائی الیوم
فروری
ترکی کے صدر کی مغرب دشمنی پر ترک تجزیہ کار کا اظہار خیال
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:ترک تجزیہ کار کا خیال ہے کہ اردغان نے گزشتہ چند
دسمبر
ہر ممکنہ صورتحال کے لیے تیار ہیں، دشمن نے غلطی کی تو قیدی مارے جائیں گے:حماس
?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:حماس کی عسکری شاخ عزالدین قسام بریگیڈز نے کہا کہ
مارچ
تل ابیب میں نیتن یاہو مخالف مظاہروں کا نیا آغاز
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے مکینوں نے ایک بار پھر ہزاروں اسرائیلیوں
مارچ