?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاک بحریہ نے اپنی روشن تاریخ کے عین مطابق بڑی کامیابی سے اپنی تیاری اور عزم کا عملی ثبوت دیا۔ کامیاب دفاع نے یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان اپنی آبی سرحدوں کی حفاظت اور سالمیت کا ہر قیمت پرتحفظ کرنا جانتا ہے، آج یوم بحریہ پر میں پاک بحریہ سے وابستہ تمام جوانوں، افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کے عزم و حوصلے اور پیشہ ورارانہ فرائض کی ادائیگی نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن پاک بحریہ کی تابناک تاریخ اور افسران کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ملک کی آبی سرحدوں اور آبی مفادات کے تحفظ کا اعادہ کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری کی داستانوں سے بھرپور ہے جس میں 1965 کی جنگ میں آپریشن سومنات ایک یادگار حیثیت رکھتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس آپریشن میں پاک بحریہ نے بھارتی ساحلی شہر دوارکا پر فیصلہ کن حملہ کرتے ہوئے مواصلاتی نظام کو تباہ کیا تھا۔ یہ آپریشن پاک بحریہ کی نہ صرف بہادری اور عملی صلاحیتوں کا مظاہرہ تھا بلکہ اس نےملکی آبی سالمیت اور خود مختاری کی غیر متزلزل تحفظ کے عزم کی بھی بنیاد رکھی۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس تاریخی معرکے کی فتح آج بھی بحری افواج کے جوانوں کے دفاع وطن کے جذبہ کو تازہ کرتی ہے اور یاد دہانی کراتی ہے کہ پاکستان کی آبی سرحدوں کی حفاظت پاک بحریہ کی مستعد نگرانی میں ہے۔ 1965 کی جنگ کے بعد بھی بحیرہ عرب میں طاقت کے توازن کو قائم رکھنے میں پاک بحریہ کا کلیدی کردار اسکی پیشہ ورانہ صلاحیت اور حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ معرکہ حق میں پاک بحریہ نے اپنی روشن تاریخ کے عین مطابق بڑی کامیابی سے اپنی تیاری اور عزم کا عملی ثبوت دیا۔ کامیاب دفاع نے یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان اپنی آبی سرحدوں کی حفاظت اور سالمیت کا ہر قیمت پرتحفظ کرنا جانتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ جنگی محاذ کے علاوہ پاکستان کے آبی شعبہ کی مضبوطی میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل نے حزب اللہ کی نئی میزائل کے بارے میں اہم انکشاف کردیا
?️ 2 اگست 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل نے حزب اللہ کی نئی میزائل کے
اگست
صیہونی حکومت کے جرم میں امریکہ برابر کا شریک
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایرانی وفد: 1. صیہونی حکومت
اکتوبر
کیف میں دوبارہ خطرے کی گھنٹی بجی
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: یوکرین کے دارالحکومت پر کل ماسکو کے شدید میزائل
اکتوبر
وعدہ حسن نصر اللہ ؛ تم عمودی طور پر آتے ہو، تم افقی طور پر لوٹتے ہو!
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: جنوبی لبنان میں مقیم المیادین نیٹ ورک کے مطابق حزب
اکتوبر
ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا
?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک لبیک پاکستان کو حکومتِ پاکستان نے کالعدم
اپریل
افغانستان میں امن کیلئے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کریں گے: دفتر خارجہ
?️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش
ستمبر
پنجاب میں عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی
?️ 13 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں عوامی رابطہ
اپریل
واشنگٹن اور ریاض کے درمیان سیکیورٹی معاہدے کے مشروط ہونے کی وجہ کیا ہے؟
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: ایک ریپبلکن سینیٹر نے کہا کہ اب امریکہ اور سعودی
مئی