?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑلی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یرموک نے سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 کے تعاون سے کارروائی کی، یہ آپریشن امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے تعاون سے کیا گیا، جس نے پاک بحریہ کو اس کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا، محض 48 گھنٹوں کے دوران پی این ایس یرموک نے دو مشتبہ کشتیاں پکڑیں، دونوں کشتیاں بغیر شناختی نشان اور بغیر خودکار شناختی نظام (AIS) کے سفر کر رہی تھیں۔
بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران پہلی کشتی سے دو ٹن کرسٹل میتھ (آئس) برآمد کی گئی جس کی عالمی منڈی میں مالیت تقریباً 82 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز ہے جب کہ کارروائی کے دوران دوسری کشتی سے مزید 350 کلو آئس اور 50 کلو کوکین برآمد کی گئی جن کی مالیت بالترتیب 14 کروڑ ڈالر اور 1 کروڑ ڈالر کے قریب ہے، اس طرح مجموعی طور پر ضبط کی گئی منشیات کی قیمت 97 کروڑ 24 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباً 275 ارب روپے بنتی ہے، برآمد شدہ منشیات کو جانچ کے بعد ضائع کر دیا گیا تاکہ وہ دوبارہ سمگلنگ نیٹ ورکس کے ہاتھ نہ لگیں۔
سعودی رائل نیوی کے کمانڈر کموڈور فہد الجوید نے اس کامیاب کارروائی کو بین الاقوامی تعاون کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی ثابت کرتی ہے پاکستان نیوی عالمی سطح پر منشیات سمگلنگ کے خلاف جنگ میں صفِ اول کا کردار ادا کر رہی ہے، پی این ایس یرموک کی یہ کامیابی مشترکہ بحری فورسز کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیاب کارروائیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ آپریشن ’الماسماک‘ 16 اکتوبر کو شروع ہوا، جس میں سعودی عرب، پاکستان، امریکہ، فرانس اور سپین کی بحری افواج نے حصہ لیا، اس کا مقصد بحرِ ہند، بحیرہ عرب اور خلیجِ عمان میں غیر ریاستی عناصر کی جانب سے ہتھیار، منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیاء کی سمگلنگ کو روکنا ہے، مشترکہ بحری فورسز (Combined Maritime Forces) میں 47 ممالک شامل ہیں جو دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں پر امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا واشنگٹن سعودی عرب کے ایٹمی پروگرام کی منظوری دے گا؟
?️ 3 نومبر 2025کیا واشنگٹن سعودی عرب کے ایٹمی پروگرام کی منظوری دے گا؟ سعودی
نومبر
عرب پارلیمانی یونین کے بیان میں اسرائیل کو ملک کہنے کے خلاف عراق کا احتجاج
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر نے عرب پارلیمانی یونین کے اجلاس کے
مئی
صہیونی فوج کی سینکڑوں خفیہ دستاویزات منتشر
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں: صہیونی اخبار Haaretz نے صہیونی فوج کی سینکڑوں خفیہ دستاویزات کی
نومبر
انسانی حقوق کی آڑ میں ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں: گروپ 7 کو چین کا جواب
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے گروپ
مئی
اسرائیلی فوڈ انڈسٹری کے مصنوعات میں خراب خام مال کے استعمال کا انکشاف
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: ہیکنگ گروپ "سائبر سپورٹ فرنٹ” نے اپنے ٹیلی گرام چینل
اگست
پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول
جنوری
الیکشن کمیشن نے عبدالقادر مندوخیل کی پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کا نوٹس لے لیا
?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے
فروری
Man Blows Himself Up On Empty Belgium Football Field
?️ 10 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego