کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاک افواج کا امن اور ملکی ترقی بہت نمایاں کردار ہے ، پاک افواج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے ،پاک افواج میں شمولیت کسی بھی جوان اور اسکےخاندان کیلئے فخر کی بات ہے اور امید ہے کہ یہ جذبہ برقرار رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کراچی میں سندھ رینجرز کی28ویں پاسنگ آؤٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، جہاں انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور شرکا ومہمانوں سے خطاب کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سندھ رینجرز کا کراچی میں امن اور ترقی میں کرداربہت نمایاں ہے، یہی نہیں کراچی میں کھیلوں خصوصی کرکٹ کی بحالی میں سندھ رینجرز کا کردار قابل ستائش ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک افواج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے، پاک افواج میں شمولیت کسی بھی جوان اور اسکےخاندان کیلئےفخر کی بات ہے، امید ہے کہ کامیاب رینجرز کےجوان قومی جذبےسے اپنی خدمات انجام دینگے۔
اپنے خطاب میں شیخ رشید نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے شرکاکو کامیابی پر مبارکباد دی اور دوران تربیت نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔دوسری جانب پاکستان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے ایک نئے قانون کو منظوری دی ہے جس میں پاکستان کی مسلح افواج یا ان کے کسی رکن کو بد نام کرنے والے فرد کو دو سال قید یا پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔