پاکستان کی غزہ امن بورڈ میں شمولیت اہل فلسطین کیلئے ہے۔ طاہر اشرفی

ملک کو پرامن بنانے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ علامہ طاہر اشرفی کا مشورہ

?️

لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستانی عوام اور ریاست کا موقف ایک ہے، بعض عناصر صرف سیاست کیلئے فلسطین کے مسئلہ پر پاکستانی قوم میں تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں, پاکستان کی غزہ امن بورڈ میں شمولیت اہل فلسطین کیلئے ہے۔

غزہ کی صورتحال پر امن بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اسلامی ممالک کی غزہ امن بورڈ میں شمولیت اہل فلسطین کیلئے ہے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف، فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے فلسطین کے معاملے پر ہمیشہ امت مسلمہ کی ترجمانی کی ہے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ غزہ امن بورڈ کے آج ہونے والے اجلاس میں ایک بار پھر وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف پاکستان کے فلسطین کے مسئلے پر اصولی موقف پر بات کریں گے۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دارالخلافہ القدس شریف ہو، غزہ کی تعمیر نو ہو، مکمل جنگ بندی اور اسرائیلی وحشت اور بربریت کا خاتمہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ‏پاکستان کی غزہ سے متعلق اقوامِ متحدہ کی منظور شدہ جنگ بندی اور تعمیرِ نو کے فریم ورک میں شرکت پاکستان کے مؤقف میں کسی تبدیلی کی علامت نہیں ہے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے آج تک پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کی ہے اور اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا، یہ پالیسی آج بھی وہی ہے جو پہلے تھی: فلسطینی مؤقف کی مکمل تائید۔

مشہور خبریں۔

امیرعبداللیہان کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں:   ایرانی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے

ایپل نے آئی فون رکھنے کے لیے 42 ہزار روپے کی قیمت کا جرابیں متعارف کروادیں

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: اسمارٹ فونز اور کمپیوٹر متعارف کرانے والی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی

جسٹس منصور علی شاہ کا موسمیاتی تبدیلی پر توجہ نہ دینے پر اظہار افسوس

?️ 3 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس سید منصور

صیہونیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی ترک – امریکی شہری کے اہلخانہ کا امریکی حکام سے مطالبہ

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں گولی لگنے سے

غزہ میں 5 روزہ جنگ بندی کا امکان 

?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے مطابق اسرائیل اور حماس نے درجنوں قیدیوں کی

عام آدمی پر بوجھ کم کرنا ترجیح ہے، ٹیکس نظام عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، وزیراعظم

?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایف

یمنیوں نے تیل منڈی میں بھی ہلچل مچادی؛سات سال میں سب سے زیادہ قیمتیں

?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کے خلاف برسوں سے جارحیت کے ملوث متحدہ عرب امارات

توشہ خانہ ٹو: عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراض دور، پیر کو سماعت کیلئے مقرر

?️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے