پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کے فیصلے پر بھارت سے فوری عملدرآمد کا مطالبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر ہیگ میں مستقل ثالثی عدالت (پی سی اے) کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے بھارت سے فوری اور دیانتدارانہ عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ثالثی عدالت کے حالیہ ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں عدالت نے اپنا دائرہ اختیار برقرار رکھا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عدالت نے بھارت کی یکطرفہ کارروائی کو مسترد کرتے ہوئے منصفانہ اور مؤثر کارروائی جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ثالثی عدالت کے فیصلے سے پاکستان کا مؤقف درست ثابت ہوا ہے اور یہ واضح ہو گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ مؤثر اور فعال ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت کو اس معاہدے پر عملدرآمد کا کوئی یکطرفہ اختیار حاصل نہیں، پاکستان نے بھارت سے فوری اور دیانتدارانہ عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشن گنگا اور رتلے منصوبوں پر پاکستان کا مقدمہ مضبوط ہے، جسے عدالت نے تسلیم کیا ہے۔

یاد رہے کہ پی سی اے کے قواعد کے مطابق تکمیلی فیصلہ عدالت یا ٹربیونل کی طرف سے پہلے دیے گئے فیصلے کے بعد جاری کیا جانے والا اضافی فیصلہ ہوتا ہے، جو عموماً کسی ایسے مخصوص مسئلے کو حل کرنے کے لیے دیا جاتا ہے جو مکمل طور پر حل نہ ہو پایا ہو۔

اپریل میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا تھا، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے، نئی دلی نے بغیر کسی ثبوت کے اس واقعے کا الزام اسلام آباد پر عائد کیا تھا۔

تاہم، پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو ’جنگی اقدام‘ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ انڈس واٹر ٹریٹی میں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق موجود نہیں، بعد ازاں پاکستان نے 1969 کے ویانا کنونشن آن دی لا آف ٹریٹیز کی خلاف ورزی کو بنیاد بنا کر عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے تنازع پر ثالثی کرنے والی عدالت نے 27 جون 2025 کو جاری ہونے والے تکمیلی فیصلے میں قرار دیا کہ اس کا دائرہ اختیار برقرار ہے اور اس پر لازم ہے کہ وہ ان کارروائیوں کو بروقت، مؤثر اور منصفانہ طریقے سے آگے بڑھائے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ عدالت نے بھارت کی طرف سے انڈس واٹر ٹریٹی کو غیر قانونی اور یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے اعلان کے پیش نظر یہ تکمیلی فیصلہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ ’پاکستان کے مؤقف کو درست ثابت کرتا ہے کہ انڈس واٹر ٹریٹی بدستور مؤثر اور فعال ہے اور بھارت کو اسے یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا کوئی حق نہیں ہے‘۔

دفتر خارجہ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ ’فوری طور پر انڈس واٹر ٹریٹی کی معمول کی فعالیت بحال کرے اور اپنے معاہداتی فرائض کو مکمل طور پر اور دیانتداری سے پورا کرے‘۔

اس سے قبل بھی پاکستان نے انڈس واٹر کیس میں پی سی اے کی طرف سے ابتدائی فیصلہ جاری کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت یکطرفہ طور پر اس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا۔

حکومت کے بیان کے مطابق ’پاکستان توقع رکھتا ہے کہ جولائی 2024 میں ہیگ میں پیس پیلس میں ہونے والی سماعت کے بعد عدالت میرٹ پر پہلے مرحلے کا فیصلہ مناسب وقت پر جاری کرے گی‘۔

حکومت نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم ترجیح یہ ہے کہ بھارت اور پاکستان دوبارہ بامقصد بات چیت کی راہ تلاش کریں، جس میں انڈس واٹر ٹریٹی کا اطلاق بھی شامل ہو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان ’بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل بشمول جموں و کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی پر بامقصد بات چیت کے لیے تیار ہے‘۔

بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے عالمی ثالثی عدالت کے تکمیلی فیصلے کو ’یکسر مسترد‘ کر دیا اور کہا کہ وہ اس عدالت کو تسلیم نہیں کرتے۔

بھارتی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت نے کبھی بھی اس نام نہاد ثالثی عدالت کو قانونی طور پر تسلیم نہیں کیا اور بھارت کا مؤقف ابتدا سے ہی یہ رہا ہے کہ اس نام نہاد ثالثی ادارے کا قیام بذات خود انڈس واٹر ٹریٹی کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس لیے اس فورم کے سامنے کوئی بھی کارروائی یا اس کا کوئی بھی فیصلہ یا ایوارڈ غیر قانونی اور ازخود کالعدم ہے۔

مشہور خبریں۔

ایران کی دفاعی طاقت سے برطانیہ پریشان

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:برطانوی دفتر خارجہ نے تہران کے خلاف لندن کے معاندانہ موقف

ٹرمپ فلسطین میں امن، دو ریاستی حل کیلئے کردار ادا کریں۔ خواجہ آصف

?️ 9 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

گھر کی صفائی کیلئے کوئی ملازم نہیں، کھانا میں خود بناتا ہوں، آغا علی

?️ 12 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکار آغا علی نے انکشاف کیا کہ ان

امریکہ کی یوکرین کو قرضے کی فراہمی

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے یوکرین کو فوجی امداد میں تیزی لانے کے

عدت میں نکاح کیس کب ختم گا؟جج افضل مجوکا کی زبانی

?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر

پی آئی اے کی جانب سے کینیڈا جانے والے مسافروں کے لئے ضروری ہدایات

?️ 22 جون 2021کراچی (سچ خبریں) پی آئی اے نے کینیڈا جانیوالے مسافروں کیلئے ضروری

امریکہ کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر عالمی ردعمل

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی حمایت میں امریکی اقدام اور غزہ میں

غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی مکمل تفصیلات

?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا نے حماس اور اسرائیلی حکومت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے