اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ کے شر انگیز بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور بھارت کو خبرادر کیا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، خطے میں امن کا خواہاں ہے اور اگر جارحانہ رویہ اپنایا گیا تو کا جواب دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کو غیرذمہ دارانہ اوراشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، دھمکیاں بی جے پی اور آرایس ایس سےمتاثر نظریہ کی عکاس ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بیانات بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور مقبوضہ کشمیر سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے ، بھارت نام نہاد آپریشن کر کے کشمیریوں کو نشانہ بناتا ہے۔ اور کئی سالوں سے کشمیری عوام بھارتی دہشتگردی کا نشانہ بنتے آ رہے ہیں۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ، جارحانہ رویے کا جواب دیا جائے گا، 2019میں بالاکوٹ جھوٹی کارروائی کا پاکستان جواب دے چکا ہے ، جنگی طیارہ گرانا اور بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرنا دنیا نے دیکھا اور پھر کس طریقے اسے واپس بھیجا گیا یہ بھی دنیا نے دیکھا۔