پاکستان پر قبضے کی حکمت عملی بھارت کو مہنگی پڑے گی۔ خواجہ آصف

خواجہ آصف

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری سرزمین پر قبضے کی حکمت عملی بھارت کو مہنگی پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے جارحیت متوقع ہے، اس کے لیے ہم مکمل تیار ہیں۔ بھارتی حکمرانوں نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ اسی میں ڈوب مریں گے، بھارت نے پانی روکنے کیلئے تعمیرات کیں توہم انہیں تباہ کردیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر دفاع کا کہنا تھا خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ،بھارتی حکمران خواب دیکھ رہےہیں ان کےخواب،خواب ہی رہیں گے، ہم ہاتھ پر پاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے، ہماری سرزمین کے ٹکڑے پر قبضےکی حکمت عملی بھارت کو بہت مہنگی پڑے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی رافیل طیارے سرحد کےقریب آئے تھے مگر انکا سسٹم جام ہو گیا، پاکستان میں کوئی جنگی ماحول نہیں، کوئی خوف نہیں، بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہو گیا ہے، تصادم کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

🗓️ 3 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی

عراق میں الہول کیمپ کے ساتھ امریکہ کا کھیل

🗓️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں:     الہول کیمپ سے داعش کے دہشت گردوں کے خاندانوں

اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف اجتماعی سزا کا سلسلہ ختم کرے:ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنیظم 

🗓️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنیظم (Médecins Sans Frontières  MSF) نے

فلسطینی کمانڈر صالح العاروری کی شہادت پر عراقیوں کا ردعمل

🗓️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: مختلف عراقی گروہوں نے بیروت میں حماس کے سینئر رہنما

محاصرہ کے خلاف محاصرہ

🗓️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدر الدین

عمران خان کا ڈالر کی اونچی اڑان پر سخت رد عمل

🗓️ 19 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ایک دن میں ملکی تاریخ کی سب سے

کوئٹہ: کوئلے کی کان پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق

🗓️ 21 نومبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ایک دلخراش واقعہ رونما

غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی و دیگر ملزمان کو پیش کرنے کا حکم

🗓️ 11 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے