پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو کے آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی ملک کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ڈیجیٹل اثاثہ جاتی نظام کے لیے ایک جامع قانونی و ادارہ جاتی فریم ورک کے قیام کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تجویز کردہ اتھارٹی ایک خودمختار ریگولیٹر کے طور پر کام کرے گی جو ورچوئل اثاثہ جات سروس فراہم کنندگان کو لائسنس جاری کرنے، نگرانی کرنے اور مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ ایف اے ٹی ایف کے رہنما اصولوں اور بین الاقوامی بہترین روایات کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق کابینہ کی جانب سے ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری اس سفر کا ایک اہم سنگ میل ہے، قانون سازی کے بعد یہ اتھارٹی لائسنس جاری کرنے، اداروں کی نگرانی، تکنیکی معیارات مقرر کرنے، اور ایف اے ٹی ایف، آئی ایم ایف، اور ورلڈ بینک کی ہدایات کے ساتھ ہم آہنگی کی ذمہ دار ہوگی۔

اتھارٹی کا دائرہ کار عوامی تحفظ، منی لانڈرنگ سے بچاؤ، اور سائبر خطرات کی روک تھام تک وسیع ہوگا، خودمختار اثاثہ جات، اضافی توانائی کے استعمال، اور مضبوط ریگولیشن کا یہ مشترکہ ماڈل جنوبی ایشیا میں پاکستان کو ایک ڈیجیٹل اثاثہ جاتی مرکز بنانے کے قومی عزم کا اظہار ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے اعتماد پیدا ہوگا، غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی، اور بلاک چین کے شعبے میں جدیدیت کو فروغ ملے گا جو ایک محفوظ، جامع اور مستقبل دوست ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد بنے گا۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان چار کروڑ سے زائد کرپٹو صارفین اور سالانہ تین سو ارب ڈالر کی غیر رسمی ٹریڈنگ والی ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن چکا ہے، اگرچہ پہلے ریگولیٹری غیر یقینی صورتحال تھی، پاکستانی نوجوانوں نے بلاک چین ٹیکنالوجی کو جلدی اپنایا جن میں سے 70 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی چوبیس کروڑ کی آبادی اور تیزی سے بڑھتا ہوا ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر ایک مضبوط کرپٹو معیشت کے قیام کا نادر موقع فراہم کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں قحط اور بھوک کی وجہ سے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی موت

?️ 25 فروری 2024سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں غزہ کی پٹی میں

ہرگز ذلت برداشت نہیں کریں گے:انصاراللہ

?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے اس بات پر

ہم کسی بھی اسرائیلی تصادم کے لیے تیار ہیں؛ صمود کے بین الاقوامی بیڑے کے رکن

?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کی غزہ کے عوام پر حملوں میں شدت

صنعاء نے امریکہ اور اسرائیل کی چاندی کو گرما یا؛ یمن کا طاقت دکھانے کا سال

?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: 2025 کے آغاز کے ساتھ ہی امید کی جاتی ہے

لبنانی سیاستدان کی یورپی دوغلے پن پر تنقید

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:ایک ممتاز لبنانی سیاست دان نے یوکرین اور باقی دنیا کے

صیہونی ربی کا گریٹراسرائیل کا خواب

?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:بنیاد پرست صیہونی ربی ایلیزر میلامڈ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت

صیہونی حکومت کے انتہائی حساس جاسوسی مرکز کی سلامتی کی خلاف ورزی

?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے حساس ترین جاسوس

کیا نیتن یاہو اب وائٹ ہاؤس میں داخل بھی نہیں ہو سکتے؟

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے