?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے افسران کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان نے اقوام متحدہ میں اپنے نئے قومی ماحولیاتی اہداف (این ڈی سی 3.0) جمع کرا دیے، جس میں 2035 تک ماحولیاتی اہداف کے لیے 565.7 ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ بھی شامل ہے۔
اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے تحت ہر ملک اپنے ماحولیاتی اہداف ہر پانچ سال بعد جمع کراتا ہے، پاکستان نے 23 ستمبر 2025 کو یو این ایف سی سی میں این ڈی سی 3.0 جمع کروائے، جس کی تفصیلات ڈان نیوز نے حاصل کرلی ہیں۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان نے 2021 سے 2025 کے دوران این ڈی سی 2.0 کے تحت 37 فیصد گرین ہاؤس گیسز میں کمی کا ہدف حاصل کیا اور یہ ہدف پاکستان نے کسی بین الاقوامی مالی امداد کے بغیر حاصل کیا۔
نئے اہداف کے تحت پاکستان نے 2035 تک 2 ارب 55 کروڑ 90 لاکھ ٹن کے بجائے ایک ارب 28 کروڑ ٹن گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کا ہدف مقرر کیا ہے، اس دوران پاکستان اپنے وسائل سے 17 فیصد کمی کرے گا، جب کہ باقی 33 فیصد کمی کے لیے 5 کھرب 65 ارب 70 کروڑ ڈالر کی بین الاقوامی فنانسنگ اور ٹیکنالوجی کی فراہمی لازمی قرار دی گئی ہے، پاکستان نے عالمی برادری سے 5 کھرب 65 ارب 70 کروڑ ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ کیا ہے۔
دستاویز کے مطابق 2035 تک پاکستان میں 38 ہزار میگاواٹ سے زائد قابلِ تجدید اور کلین انرجی متوقع ہے، اسی طرح 2030 تک ملک میں 30 فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی اور 3 ہزار الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔
انرجی ایفیشنسی پالیسی کے تحت پاکستان نے 2030 تک 3 کروڑ 50 لاکھ ٹن اخراج میں کمی کا ہدف بھی مقرر کیا ہے، جب کہ سستی ماحول دوست ٹیکنالوجی اور استعداد کار بڑھانے کے لیے عالمی تعاون کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلہ
?️ 27 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم
اگست
غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد کے مسودے پر صیہونی حکومت کا رد عمل
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کے جنگی وزیر یوسرائیل کاٹس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم
نومبر
حملے کے پہلے دن غزہ کے عوام پر 16 ٹن بم گرائے گئے
?️ 6 اگست 2022سچ خبریں: صہیونی اخبار یدیوت احرونوت نے ایک خبر میں لکھا
اگست
بن سلمان کو گرفتار کیا جائے: فرانسیسی انسانی حقوق کی تنظیمیں
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے فرانس دورے پر اس
جولائی
صیہونی سفیر کی لندن میں بھی خیر نہیں، وجہ؟
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: ہزاروں برطانوی شہریوں نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے جس
جنوری
کورونا سے بچنے کے لئے صدر مملکت کی تجویز
?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا وائرس کی تیسری لہر نے دنیا بھر
اپریل
سابق برطانوی وزیر اعظم کا چین کے خلاف اقتصادی نیٹو بنانے کا مطالبہ
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:سابق برطانوی وزیر اعظم نے تائیوان کے اپنے اشتعال انگیز دورے
مئی
ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، سینئر سیاستدانوں کا مطالبہ
?️ 23 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکی
جون