🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے بلوچستان سے متعلق اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کے بیان کو یکطرفہ اور غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی بیانات میں معروضیت، حقائق کی درستی اور مکمل سیاق و سباق کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کے تبصرے متوازن نہیں، دہشت گرد حملوں میں شہری ہلاکتوں کو کم کرکے پیش کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ شرپسند عناصر جان بوجھ کر عوامی خدمات میں خلل ڈال رہے ہیں اور شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں، شرپسند عناصر کے جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر انداز نہیں کی جا سکتیں۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں دہشت گردوں کے ساتھ ملی بھگت ثابت ہو چکی ہے جبکہ ریاستی اقدامات کو روکنے کے لیے منظم رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، دہشت گردوں کی مدد کے لیے سڑکوں کی بندش اور دیگر تخریبی سرگرمیاں ناقابل قبول ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس آپریشن میں مارے گئے 5 دہشت گردوں کی لاشیں زبردستی قبضے میں لینا شرپسندوں اور دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے، پولیس نے ان میں سے 3 لاشیں واپس حاصل کر لیں، انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین کسی بھی فرد یا گروہ کو انسانی حقوق کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے، حکومت خاص طور پر دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام شہریوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے کی پالیسی پر کاربند ہے۔
شفقت علی خان نے واضح کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کسی قسم کی رعایت یا معافی کی گنجائش نہیں جبکہ حکومت کے تمام اقدامات بین الاقوامی قوانین سے مکمل مطابقت رکھتے ہیں، ہر شہری کو آئینی حقوق کے تحت قانونی چارہ جوئی کا مکمل اختیار حاصل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کے ساتھ تعمیری مکالمے کے لیے تیار ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل غزہ جنگ جیت پائے گا ؟
🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی مصنف Yair Osulin نے Haaretz اخبار میں شائع ہونے
جنوری
غزہ میں قدم رکھا تو موت تمہارا مقدر ہو گی:القسام برگیڈ کا صیہونیوں کو انتباہ
🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو پیغام
مئی
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے راجوری ضلع میں دو کشمیریوں کو شہید کردیا
🗓️ 7 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کو جاری رکھتے
اگست
3 ماہ بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی آجائے گی، مفتاح اسمٰعیل
🗓️ 6 اگست 2022کراچی: (سچ خبریں)کراچی چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر
اگست
6 جنوری کے ہنگامے کے چند دن بعد وائٹ ہاؤس کے سیچویشن روم میں کیا ہو رہا تھا؟
🗓️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں وائٹ ہاؤس
دسمبر
سمندری راہداری غزہ کی امداد کے لیے زمینی راستوں کی جگہ نہیں لے سکتی : دوحہ
🗓️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ
مارچ
سعودی ولیعہد ایک مہینے سے غائب، ان کی صحت کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہونے لگے
🗓️ 27 مئی 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی سرکاری
مئی
سرینگر :قابض انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق کوایک بار پھر گھر میں نظربند کردیا
🗓️ 13 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
دسمبر