پاکستان نیوی کی بڑی کامیابی، چین کی مدد سے سمندر کی تہہ میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان نیوی نے چین کے تعاون سے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے سمندر کی تہہ میں گیس کے وسیع ذخائر تلاش کر لیے ہیں۔

اس اہم پیش رفت کا انکشاف ریئر ایڈمرل (ر) فواد امین بیگ نے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو کے دوران کیا۔

ریئر ایڈمرل (ر) فواد امین بیگ کے مطابق پاکستان نیوی نے چین کے اشتراک سے ایک جدید سروے کروایا جس کے نتائج نہایت حوصلہ افزا ثابت ہوئے۔

سروے کے مطابق پاکستانی سمندری حدود میں گیس کے بڑے ذخائر موجود ہیں جو مستقبل میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں انقلابی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یہ کامیابی صرف ایک معاشی موقع نہیں بلکہ قومی خودمختاری اور معاشی سلامتی کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب بھی پاکستان ترقی کی جانب بڑھتا ہے دشمن قوتیں ففتھ جنریشن وار کے ذریعے سرمایہ کاروں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

ریئر ایڈمرل نے بتایا کہ اب پاکستان میں ایس آئی ایف سی (اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل)، ملٹری قیادت اور سیاسی لیڈرشپ کے درمیان مثالی ہم آہنگی قائم ہو چکی ہے جس کے باعث ملک نے مربوط دفاعی اور معاشی حکمت عملی ترتیب دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دریافت صرف نیوی کی کامیابی نہیں بلکہ پاکستان کی معاشی خود انحصاری کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔ اگر ان ذخائر کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے تو پاکستان توانائی کے بحران پر قابو پا سکتا ہے اور معیشت کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر اس دریافت پر تیزی سے عملدرآمد کیا گیا تو پاکستان گیس کی درآمد پر انحصار کم کرتے ہوئے مقامی ضروریات پوری کرنے کی طرف بڑھ سکتا ہے جس سے اربوں ڈالر سالانہ کی بچت ممکن ہو سکے گی۔

ریئر ایڈمرل (ر) فواد نے کہا کہ ہمیں اب صرف دریافت پر خوش نہیں ہونا بلکہ اس کو ترقی کا ذریعہ بنانے کے لیے سیاسی، انتظامی اور تکنیکی سطح پر تیزی سے فیصلے لینے ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

قرآن پاک کی توہین کے بعد سویڈن کے وزیراعظم کا پہلا بیان

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن کے وزیر اعظم اولاف کرسٹینسن نے سویڈش شہریوں کی جانب

اگلے چند روز میں افغانستان سے امریکی انخلاء مکمل ہونے کا امکان

?️ 30 جون 2021سچ خبریں:سی این این نے متعدد امریکی حکومتی عہدیداروں کے حوالے سے

بھارت خود کو دائمی جنگ میں مبتلا رکھنا چاہتا ہے تو یہ اسکی اپنی پالیسی ہے۔ شیری رحمان

?️ 5 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اگر بھارت خود

یمنی آپریشن کے بعد UAE کی صہیونیوں سے فوری مدد کی اپیل

?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: ابوظہبی کو نشانہ بنانے والے عظیم آپریشن طوفان آف یمن کے

پشاور: کورکمانڈر ہاؤس کے باہر احتجاج کا معاملہ،فضل الہیٰ کی گرفتاری کا خدشہ

?️ 4 دسمبر 2022 پشاور:(سچ خبریں) پشاور میں 3 نومبر کو کورکمانڈر کی رہائش گاہ

یوم یکجہتی کشمیر منانے سے مظلوم کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں: آغا سید حسن

?️ 4 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن

نیٹو توسیع پسندی کے جنون میں مبتلا

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے نیٹو کی جانب سے اپنے

صورتحال تشویشناک، کورونا سے سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی صورتحال خطرناک اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے