?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ۔ لندن کی آفیشل ویب سائٹ کو پاکستان میں تقریباً 7 برس بعد ان بلاک کر دیا گیا، جس کی قیادت الطاف حسین کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی 22 اگست 2016 کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد حکام نے ملک میں ایم کیو ایم-لندن کی ویب سائٹ کو ایک کریک ڈاؤن کے ایک حصے کے طور پر بلاک کر دیا تھا، جس میں ایم کیو ایم کے بانی کی عزیز آباد رہائش گاہ اور دفاتر کو سیل کر دیا گیا تھا، جو نائن زیرو کے نام سے مشہور ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تاہم رواں ہفتے کے اوائل میں ملک میں ویب سائٹ بحال کردی گئی تھی اور اب یہ پاکستانی صارفین کے لیے قابل رسائی ہے، اس اقدام نے الطاف حسین کی پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سید امین الحق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ہیں، لیکن کسی بھی ویب سائٹ کو بند کرنے یا بحال کرنے کا فیصلہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کرتی ہے، جو آئی ٹی اور وزارت ٹیلی کام کے انتظامی کنٹرول میں نہیں ہے۔
رابطہ کرنے پر لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے کنوینر مصطفیٰ عزیزآبادی نے ڈان کو بتایا کہ انہیں معلوم ہے کہ حکام نے ان کی پارٹی کی آفیشل ویب سائٹ کو اَن بلاک کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ (لیکن) ایم کیو ایم کے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ کسی غلطی کی وجہ سے ہے یا نہیں، مزید کہا کہ ہم اس عمل کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں پر ’غیر قانونی‘ میڈیا پابندی واپس لیں۔


مشہور خبریں۔
ایران پر صیہونی حملے پر چین کا شدید ردعمل
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: چین کے وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل
جون
سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی زرعی شعبے کو 7.5 بلین ڈالر کا نقصان
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:یمنی وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی
ستمبر
ٹی بلز پر منافع میں مزید کمی، حکومت نے 12 کھرب روپے اکٹھے کرلیے
?️ 28 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بدھ کو ہونے والی نیلامی میں
نومبر
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے
جولائی
طلباء کی بغاوت کے خلاف سنہوا کا بیانیہ
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: تمام امریکی یونیورسٹیوں میں شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے
اپریل
واٹس ایپ نے اہم ترین فیچر پر کام شروع کر دیا
?️ 23 جنوری 2022سان فرانسسکو(سچ خبریں)پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب
جنوری
ضلع کرم میں بنکرز کے خاتمے کا عمل دوبارہ شروع، 10 سے زائد مسمار
?️ 29 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں متحارب فریقین کی جانب
جنوری
مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم کی عدالتی اصلاحات سے متعلق مقبوضہ علاقوں میں ہونے
اپریل