?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا خوراک کا درآمدی بل رواں مالی سال کے پہلے 10 مہینوں کے دوران تقریباً 7 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 6 ارب 82 کروڑ ڈالر تھا۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر ملکی طلب کو پورا کرنے کے لیے خوردنی تیل، چائے اور چینی کی زیادہ درآمدات کی وجہ سے ہوا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق درآمد شدہ غذائی اشیاء میں پام آئل کا سب سے بڑا حصہ ہے، اس کے بعد دالیں، چائے، سویا بین آئل اور چینی کا نمبر آتا ہے۔
پام آئل کی درآمدات کی مالیت جولائی تا اپریل مالی سال 25 کے دوران 2 ارب 87 کروڑ تک پہنچ گئی، جو کہ ایک سال قبل 2 ارب 30 کروڑ ڈالر تھی، جو 24.78 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہے۔ بڑھتی ہوئی گھریلو کھپت کے جواب میں، پاکستان نے اس عرصے کے دوران 91 کروڑ 70 لاکھ 89 ہزار ڈالر مالیت کی دالیں درآمد کیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 68 کروڑ 70 لاکھ 74 ہزار ڈالر کے مقابلے میں 33.5 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔
دیگر تمام اشیائے خوردونوش کا درآمدی بل 10 ماہ کی مدت میں 0.54 فیصد بڑھ کر 1 ارب 84 کروڑ 1 لاکھ ڈالر ہو گیا جو ایک سال پہلے 1 ارب 83 کروڑ 1 لاکھ ڈالر تھا۔ جائزہ لینے والے مہینوں کے دوران چائے کی درآمدات میں 5.13 فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی، جس کی قیمت 54 کروڑ 70 لاکھ 43 ہزار ڈالر سے کم ہو کر 51 کروڑ 90 لاکھ 37 ہزار ڈالر رہ گئی۔
سویا بین کے تیل کی درآمد ایک سال پہلے کے 11 کروڑ 60 لاکھ 60 ہزار ڈالر کے مقابلے میں 140 فیصد بڑھ کر 27 کروڑ 90 لاکھ 63 ہزار ڈالر ہوگئی۔ امریکی حکومت نے سویا بین آئل کی درآمد کے حوالے سے پاکستان سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی تعمیل میں ناکامی کے نتیجے میں امریکی مارکیٹ میں پاکستان کی برآمدات پر 29 فیصد ٹیکس لگ سکتا ہے۔
شیرخوار بچوں کے لیے دودھ، کریم اور دودھ کے کھانے کی درآمد جولائی تا اپریل میں 18.35 فیصد بڑھ کر 10 کروڑ 30 لاکھ 32 ہزار ڈالر ہو گئی جو گزشتہ سال 8 کروڑ 70 لاکھ 31 ہزار ڈالر تھی۔ گزشتہ سال کے بجٹ میں ٹیکس متعارف کرائے جانے کے باوجود درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
برآمد کا بل
اس کے برعکس، پاکستان کی خام خوراک کی برآمدات گزشتہ سال کے 6 ارب 23 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں جولائی تا اپریل کے دوران ایک فیصد کم ہوکر 6 ارب 16 کروڑ ڈالر پر آگئی، جس کی بنیادی وجہ چینی اور غیر باسمتی چاول کی ترسیل میں کمی ہے۔
ملکی تاریخ میں اشیائے خوردونوش کی بے مثال مہنگائی کے باوجود خوراک کی برآمدات میں مسلسل 20 ماہ تک اضافہ ہوا ہے۔ طلب اور رسد میں عدم توازن کی وجہ سے، ملک بھر کے صارفین کھانے پینے کی اشیاء، خاص طور پر چینی، گوشت اور پولٹری مصنوعات کے لیے زیادہ ادائیگی کر رہے ہیں۔
زیر جائزہ 10 ماہ کی مدت میں، چاول کی مجموعی ترسیل سالانہ 9.7 فیصد کم ہو کر 3 ارب 28 کروڑ ڈالر سے 2 ارب 96 کروڑ ڈالر رہ گئی۔ یہ کمی بنیادی طور پر غیر باسمتی چاول کی برآمدات میں کمی کی وجہ سے ہے۔
مصنوعات کے حساب سے تفصیلات بتاتی ہیں کہ باسمتی چاول کی ترسیل کی مقدار سال بہ سال 14.8 فیصد بڑھ کر 7 لاکھ 2 ہزار 598 ٹن ہوگئی اور اس کی قیمت 3.4 فیصد اضافے سے 72 کروڑ 20 لاکھ 71 ہزار ڈالر ہوگئی۔
غیر باسمتی چاول کی برآمدات سال بہ سال 13.2 فیصد کم ہوکر 2 ارب 24 کروڑ ڈالر ہوگئیں۔ تاہم برآمدات کی مقدار 2.05 فیصد کم ہو کر 4 لاکھ 383 ہزار ٹن رہ گئی۔
اس عرصے کے دوران گوشت کی برآمدات میں بھی 1.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ سبزیوں کی برآمدات میں 13.5 فیصد کمی واقع ہوئی جس کی بنیادی وجہ پیاز، آلو اور ٹماٹر کی گرتی ہوئی ترسیل ہے۔ پھلوں کی برآمدات میں بھی 5.7 فیصد کمی ہوئی۔ زیر جائزہ مدت کے دوران مچھلی اور سمندری غذا کی برآمدات میں 8.4 فیصد کی معمولی نمو ریکارڈ کی گئی۔
مشہور خبریں۔
دوسرا خاشقجی سعودی جیل میں
?️ 23 مئی 2021سچ خبریں:ایک ماہ سے زائد عرصہ قبل لبنانی میڈیا میں سرخیوں میں
مئی
اڈیالہ جیل انتظامیہ کا بشریٰ بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار
?️ 22 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں
فروری
مراد سعید سینیٹ انتخابات کیلئے اہل قرار، اپیلیٹ ٹریبونل نے اپیل منظور کرلی
?️ 26 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور کی اپیلیٹ ٹربیونل نے رہنما پاکستان تحریک انصاف
مارچ
بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں منظم نسل کشی کر رہا ہے
?️ 18 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت
نومبر
پنجاب میں اعتکاف پر پابندی عائد کر دی گئی ہے
?️ 2 مئی 2021لاہور (سچ خبریں ) کورونا کی تیسری لہر کے جاری قہر کی
مئی
غزہ سے صیہونی حکومت کو کیا ملا؟سابق صیہونی وزیر خارجہ کا اعتراف
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ
مئی
سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے کسی کو لاپتا نہ کرنے کی یقین دہانی مانگ لی
?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاپتا افراد، جبری گمشدگیوں
جنوری
ٹرائل کورٹ مقدمے کا فیصلہ ایک سال کے اندر کرنے کی پابند، ضابطہ فوجداری ترامیم کابینہ سے منظور
?️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے ضابطہ فوجداری میں ترامیم کی
دسمبر