?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے، بھارت خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی آر ایس کے زیر اہتمام جنوبی ایشیا میں قیام امن سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، بھارت میں ہندوتوا نظریہ امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، بھارت نے جنوبی ایشیا کا امن سبوتاژ کرنے کی پوری کوشش کی ہے، جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو ایک مختلف نظریے سے دیکھنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، پہلگام واقعہ کا ہم پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا، ہم نے دنیا سے کہا کہ پہلگام واقعہ پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، ہم نے سفارتی سطح پر دنیا کے سامنے اپنا بیانیہ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ملک ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے مقابلے میں 90 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، پانی ہماری بقا ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ناقابل قبول ہے، پاکستان کی امن کی خواہش کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، معرکہ حق کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر دوبارہ زندہ ہوگیا، کشمیر کا تنازع سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
ووٹنگ مشین ہیک کرنے والے کیلئے دلچسپ انعامی رقم کی پیشکش
?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شبلی فراز نے ای وی ایم
نومبر
نیتن یاہو کے دفتر کو ایک مشکوک لفافہ موصول ہوا
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کو
جنوری
غزہ کی اسرائیلی جرائم کے خلاف بین الاقوامی تحقیقات کی اپیل
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں گزرے ہوئے دو ماہ سے زائد عرصے
مئی
عراقی فوج اور حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر دہشت گرد حملے
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:عراقی ذرائع نے ملک کی سرزمین پر امریکی فضائی حملوں کے
فروری
بھارت سائبر دہشتگردی پر بھی اتر آیا، پاکستان نے وفاقی وزارتوں پر سائبر حملے ناکام بنادیے
?️ 29 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت آبی دہشتگردی کے بعد سائبر دہشت گردی
اپریل
کیاصیہونی جنگ بندی کےمعاہدے پر قائم ہیں ؟
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کے عسکری ونگ کتائب القسام کے ترجمان ابو عبیدہ
نومبر
تیل کی بھیک
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:سوشل میڈیا صارفین نے مختلف پوسٹس میں امریکی صدر کے مغربی
جولائی
یاسمین راشدکا عوام سے ویکسینیشن کے متعلق غلط فہمیوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل
?️ 30 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا
مئی