پاکستان میں سیلابوں سے ہلاکتیں: آئی ایم ایف کا اظہار افسوس

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان میں حالیہ سیلابوں سے وسیع جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس ادارے نے یہ بھی کہا کہ امسالہ ‘ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی‘ کے تحت اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ آیا موجودہ مالیاتی پالیسیاں اور ہنگامی اقدامات مؤثر طریقے سے موسمیاتی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے کافی ہیں۔

یہ بیان پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ماہر بینیجی نے دیا۔

ماہر بینیجی نے کہا، ”مشن اس بات کا جائزہ لے گا کہ آیا آئندہ سال کے بجٹ میں مختص اخراجات اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مختص کردہ فنڈز ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔‘‘

مقامی میڈیا کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کر رکھا ہے۔

ملکی وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست کے مہینے کے لیے بجلی کے بلوں کی وصولی روک دی ہے اور اس حوالے سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد متاثرین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔

پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مون سون کی شدید بارشوں اور سیلابوں سے جون کے اواخر سے لے کر اب تک 972 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سیلاب سے صوبہ پنجاب میں فصلیں اور لوگوں کے مکانات تباہ ہوئے اور اب پانی کا بہاؤ سندھ کی جانب ہے، جہاں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ اور دیگر مسائل بڑھ رہے ہیں۔ سن 2022 کے تباہ کن سیلابوں نے سب سے زیادہ تباہی سندھ میں مچائی تھی۔ تب موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب آنے والے سیلابوں سے ملک بھر میں 1,739 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

پاکستان میں پالیسی ساز پہلے ہی سست روی کی شکار معیشت کو حالیہ سیلابوں سے ہونے والے زرعی نقصانات کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔

اندازوں کے مطابق اقتصادی ترقی کی شرح میں 0.2 فیصد تک کی کمی کا خدشہ ہے۔ اسی لیے ملک کا مرکزی بینک امکاناً مرکزی شرح سود موجودہ گیارہ فیصد ہی رکھے گا۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے اس سال مئی میں پاکستان کے لیے 1.4 بلین ڈالر کے ایک پیکج کی منظوری دی تھی، جس کا مقصد معیشت کو موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے اثرات سے نمٹنے کے قابل بنانا تھا۔ فنڈز کا اجراء منظور شدہ منصوبوں کی کامیاب تکمیل اور جائزوں کے بعد عمل میں آتا ہے۔

مشہور خبریں۔

تاجیکستان میں بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات متوقع نہیں:وزیر خارجہ

?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشیتاجکستان کے شہر دو شنبے

وطن واپسی پر نواز شریف کے ساتھ آئین و قانون کے مطابق سلوک ہوگا، وزیر اطلاعات

?️ 23 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے

میڈلین جہاز، وہ فرشتہ جو بھوکے بچوں کو بچاتا ہے۔ عین مطابق نقاط سے مسافروں تک

?️ 9 جون 2025سچ خبریں: انسانی امداد لے جانے والے میڈلین جہاز نے صیہونی حکومت

ہم تم سے نزدیک ہیں؛صیہونی ذرائع ابلاغ پر وسیع سائبر حملہ

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:جنرل سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کی دوسری برسی

مسجد اقصی پر700 صیہونی آبادکاروں کا حملہ

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:مسجد اقصی پر 700 صیہونی آبادکاروں کے حملہ کے بعد مزاحمتی

مریم نواز نے تاریخی بجٹ رکھ کر وژنری لیڈر ہونے کا ثبوت دیا۔ مریم اورنگزیب

?️ 18 جون 2025لاہور (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ

کیا الاقصیٰ طوفان آپریشن صرف غزہ کی پٹی تک محدود رہے گا ؟

?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان آپریشن کے چھٹے دن کے آغاز کے ساتھ ہی

عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق میں ترامیم کیلئے سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کی یقین دہانی

?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے آزادانہ اور منصفانہ الیکشنز کرانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے