?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا اور ملکی سٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 10123 پوائنٹس اضافے کے بعد بند ہوا مارکیٹ میں آج صبح کاروبار کا آغاز انڈیکس میں 9200 پوائنس اضافے ہوا جو کاروبار کے آغاز پر انڈیکس کا سب سے بلند ترین اضافہ ہے.
رپورٹ کے مطابق کاروبار کے چند منٹوں میں انڈیکس 9500 پوائنٹس تک جا پہنچا جس کے بعد مارکیٹ میں سرکٹ بریکر کے اصول کے تحت کاروبار رک گیا سٹاک مارکیٹ میں کاروباری قواعد و ضوابط کے مطابق ایک دن میں مارکیٹ میں پانچ فیصد اضافے یا کمی کے بعد کاروبار کو معطل کرنا پڑتا ہے.
واضح رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پانچ فیصد اضافے کے بعد کاروبار کی معطلی دو سال کے بعد ہوئی ہے تاہم انڈیکس میں کمی کی وجہ سے کاروبار کی معطلی گذشتہ ہفتے ہوئی تھی جب پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی اور انڈیا کی جانب سے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملوں اور پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی.
گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر مارکیٹ میں 6000 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی مارکیٹ میں کاروبار کے 45 منٹوں کے بعد دوبارہ آغاز کے بعد انڈیکس میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 10123 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا جو ایک دن میں سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں اضافے کا ریکارڈ ہے.
ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں اضافے کی توقع تھی اور آج مارکیٹ نے اسی طرح تیزی دیکھی گئی انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے اعتماد بحال ہوا جو گذشتہ ہفتے متاثر ہوا تھا انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے ساتھ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض پروگرام کے تحت قسط کی منظوری ملکی معاشی فرنٹ پر ایک بہت مثبت پیش رفت ہے جس نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے رجحان کو مزید فروغ دیا.
انہوں نے کہا مارکیٹ انڈیکس نے آغاز میں ہی 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا جس کے بعد مارکیٹ قواعد و ضوابط کے تحت کاروبار کو 45 منٹوں کے لیے روکنا پڑا وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سٹاک مارکیٹ میں اضافے کے بارے میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے بیانیے اور کارروائی کے جواب اور آئی ایم ایف کے بورڈ کی پاکستان کے لیے اگلی قسط کی منظوری نے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا انہوں نے کہا کہ امریکہ اور چین کے درمیان ٹیرف کے تنازع میں پیش رفت کی وجہ سے بھی ملکی سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کو فروغ ملا.
مشہور خبریں۔
سلطان عمان کے سعودی عرب دورے کے پس پردہ حقائق
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:سلطان عمان سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز کی
جولائی
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار
?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ 144 کی
مارچ
ایران، روس اور چین کا اتحاد امریکہ کے لیے ڈراؤنا خواب
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے ایران، روس اور چین کے درمیان
مارچ
ٹرمپ کی ٹیم 6 ماہ کی ناکامی کے بعد غزہ کے مسئلے پر دوبارہ غور کر رہی ہے
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم
جولائی
عراق کے قومی مذاکرات پر صدر کا حملہ
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی صدر کے قریبی
اگست
ٹرمپ انتخابی مہم شروع کرنے کی تیاریوں میں
?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:ایک امریکی ویب سائٹ نے لکھا کہ اس ملک کے سابق
نومبر
صیہونیوں کو چنے چبوانے والا رعد حازم
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:جنین کیمپ میں 13 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کی برسی کے
اپریل
صیہونی فوج کے جھوٹے دعوے اور میڈیا کی سینسرشپ؛ صیہونی رپورٹر کی زبانی
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک صہیونی صحافی نے اسرائیلی فوج کے ترجمان کے جھوٹے
اکتوبر