?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ سمیت 21 سے زائد مسلم ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم نے اسرائیل کی جانب سے صومالیہ کے علاقے صومالی لینڈ کو تسلیم کیے جانے کے اسرائیلی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ اعلامیے میں اردن، مصر، الجزائر، قطر، کویت، نائیجیریا اور فلسطین سمیت دیگر ممالک کے وزراء خارجہ نے اسرائیل کے اس فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ 26 دسمبر 2025 کو اسرائیل کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ غیر عمولی قدم ہارن آف افریقہ اور بحیرۂ احمر کے خطے کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔
مشترکہ بیان میں اسرائیل کے اس اقدام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی ملک کے حصے کو علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنا اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ مسلم ممالک کے وزراء خارجہ کا موقف ہے کہ یہ عمل ریاستوں کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کے عالمی اصولوں کے منافی ہے اور اسرائیل کے ’توسیع پسندانہ عزائم‘ کی عکاسی کرتا ہے۔
اعلامیے میں وفاقی جمہوریہ صومالیہ کی وحدت اور اس کے تمام علاقوں پر اس کی حاکمیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے اور صومالیہ کی تقسیم کی کسی بھی کوشش کو عالمی امن کے لیے ایک خطرناک مثال قرار دیا گیا ہے۔ اس اعلامیے کا ایک اہم پہلو اسرائیل کے اس اقدام کا فلسطین کے تناظر میں جائزہ لینا ہے۔ مسلم ممالک نے اس خدشے اور امکان کو بھی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے کہ اس قسم کے اقدامات کا مقصد فلسطینی عوام کو ان کی اپنی سرزمین سے زبردستی بے دخل کرنے کی کسی کوشش سے جڑا ہو سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی بھی صورت میں قبول نہیں کی جائے گی۔ اسلام آباد میں ہونے والی اس مشاورت کے بعد جاری ہونے والے اس دستاویزی احتجاج نے واضح کر دیا ہے کہ مسلم امہ صومالیہ کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور عالمی قوانین کی بالادستی کے لیے متحد ہے۔
اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالی لینڈ کو بطور ایک آزاد ریاست تسلیم کرنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الحال ایسی کسی تجویز کی حمایت نہیں کرتے۔ واضح رہے کہ امریکا کا اہم اتحادی ملک اسرائیل صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
کراچی کا اگلا میئر ہمارے ووٹوں سے منتخب ہوگا، پی ٹی آئی
?️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کراچی کی بقیہ یونین کمیٹیوں پر ہونے والے ضمنی
مئی
حزب اللہ کا رمت ڈیوڈ بیس پر میزائل حملہ
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: ہفتے کے روز اپنے دوسرے بیان میں لبنان کی حزب اللہ
ستمبر
انٹرنیٹ پر کڑی پابندیاں، پاکستان تابناک مستقبل سے پیچھے رہ جائے گا، ماہرین
?️ 28 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت سیاسی محاذ آرائی کے دوران انٹرنیٹ
نومبر
ہمارے پاس گیس اورتوانائی نہیں ہے۔مصدق ملک
?️ 25 جون 2022کراچی(سچ خبریں)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کاکہناہے کہ ہمارے پاس گیس اور توانائی
جون
ان شاء اللہ 2 ماہ میں اپنا ہدف پورا کر لیں گے: اسدعمر
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد
اکتوبر
تجارتی جہازوں کی حفاظت کیلئے پی این ایس اصلت سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات
?️ 25 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس
مئی
امریکہ یمنی جزائر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: انصار اللہ
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:علی القحوم نے ٹویٹر پر کہا کہ خطے میں اتحادیوں کی
جون
صہیونی افسران سے ملاقات سے انکار پر لبنانی فوج کے کمانڈر کا امریکا کا دورہ منسوخ
?️ 2 دسمبر 2025 صہیونی افسران سے ملاقات سے انکار پر لبنانی فوج کے کمانڈر
دسمبر