?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک اور باہمی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو فروغ دیں گے۔پاکستان اور چین کی دوستی میں خلل ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ چینی قیادت سے سرمایہ کاری،سی پیک اور جیو پولیٹکل اسٹریٹجی پر مفید مذاکرات ہوئے۔
سی پیک اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کو فروغ دیں گے جس سےپاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے میں خوشحالی لائی جا سکتی ہے۔ہماری دوستی اور باہمی اعتماد مضبوط تعلقات کا عکاس ہے،چین اس خطے میں پیچھے رہنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انکا کہنا تھا کہ چین کا بیانیہ ترقی،خوشحالی اور امن ہے،عسکری لحاظ سے چین بہت مضبوط اور محتاط ہے۔
جو چین کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتے ہیں ان کی پالیسیاں غلط ہیں،دنوں ممالک ہاہمی مشاورت کے عمل کو تیز کریں گے،جبکہ چین اور پاکستان کی دوستی ناقابل تسخیر ہے۔
قبل ازیں زیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماؤں نے عمران خان کے اداروں سے متعلق بیانات پر تبادلہ خیال کیا۔ دنیا نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ٹیلیفونک رابطے میں نواز شریف نے شہباز شریف کو عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ آئی ایس پی آر کے بیان کی بنیاد پر حکومت تمام قانونی تقاضے پورے کرے۔
ریاستی اداروں کیخلاف عمران خان نفرت پھیلا رہا ہے،یہ شخص فوج اور عوام کو آمنے سامنے لا کر خونی انقلاب کی باتیں کر رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان سکیورٹی رسک بن گئے ہیں،ان کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں،جبکہ وزیر اعظم نے آج لاہور میں اعلٰی سطح اجلاس طلب کر لیا جس میں عمران خان کے بیانات کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
ماڈل نمرہ جیکب کا ہراساں کیے جانے کا الزام، حسنین لہری نے الزامات کی تردید کردی
?️ 30 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کے نامور ماڈل حسنین لہری اور نمرہ جیکب
مئی
عراق میں ایک بار پھر داعشیوں کی شامت
?️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: الحشد الشعبی فورسز کے ایک کمانڈر نے خانقین کے علاقے
ستمبر
امریکہ نے مذاکرات کیسے روکے؟ وال اسٹریٹ جرنل
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: ایران میں مقیم وال اسٹریٹ جرنل کی کوریج کرنے والے برسلز
اکتوبر
غزہ کا انتظام کس کے ہاتھ میں رہے گا؟
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں:متوقع ہے کہ سال کے اختتام سے قبل غزہ کی انتظامیہ
دسمبر
غزہ کے حامی طلباء کے خلاف امریکی کانگریس نے کیا کہا؟
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: ایک طرف امریکی پولیس کے ہاتھوں طلباء پر جبر تشدد
مئی
یمن کے خلاف امریکی دوغلہ پن
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ ایک طرف یمن میں جنگ بندی کی حمایت کر رہا
اگست
افغانستان میں امدادی رقوم کی کمی پرعالمی ادارہ صحت کا انتباہ
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا کہ افغانستان میں صحت کی خدمات
ستمبر
پینٹاگون کے سربراہ بھی صیہونیوں پر برھم؛ وجہ؟
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر
اپریل