?️
ماسکو(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ پاکستان اور روس کے مابین تعلقات بتدریج مستحکم ہوئے ہیں،وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف کے ساتھ ملاقات کی ،دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمعرات کو روسی وزیر خارجہ نے ماسکو آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا،دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور روس کے مابین تعلقات بتدریج مستحکم ہوئے ہیں۔
پاکستان، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحات اور علاقائی روابط کے فروغ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ،روسی وزیر خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی کامیابی پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستان کی قیادت کو مبارکباد دی۔
روسی وزیر خارجہ نے 22/23 مارچ کو اسلام آباد میں متوقع او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پرتپاک خیر مقدم اور پر خلوص میزبانی پر روسی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔
مشہور خبریں۔
فرانس میں اولمپک کی افتتاحی تقریب سے قبل سکیورٹی سخت
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: یورونیوز نے اطلاع دی ہے کہ فرانس نے پیرس میں
جون
مریم نواز اور بلاول کو سیاسیت سیکھنے کی ضرورت ہے: فواد چوہدری
?️ 14 مارچ 2021اسلام اباد(سچ خبریں) اسلام اباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر
مارچ
وفاقی حکومت کا وفد اب تک 4 بار افغانستان گیا لیکن کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے. بیرسٹر سیف
?️ 30 مئی 2025پشاور: (سچ خبریں) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ
مئی
امریکہ کی عالمی پوزیشن رو بہ زوال
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: نئے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ دنیا بھر میں امریکہ
مئی
کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
?️ 7 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ رینجرز اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی
اپریل
فیس بک پر ’لوکل اور ایکسپلور‘ ٹیب کی آزمائش
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک
اکتوبر
کینیا کے باشندوں کا برطانیہ سے معاوضے کا مطالبہ
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: کینیا کے متعدد شہریوں نے انگلینڈ کے خلاف انسانی
اگست
کیا اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ ہونے والی ہے؟
?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں:نیویارک ٹائمز آج لکھا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان
نومبر