پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 33 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ طے پا گیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ساتھ 33 کروڑ ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط کر دیے، یہ رقم سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے اور غربت کے خاتمے کے لیے نچلی سطح پر سماجی تحفظ کو وسعت دینے پر خرچ ہوگی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد موسمیاتی اثرات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے غربت میں کمی اور انسانی ترقی کے اقدامات کو بڑھانا ہے۔

اقتصادی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اعلامیے کے مطابق یہ قرض انٹیگریٹڈ سوشل پروٹیکشن ڈیولپمنٹ پروگرام (آئی ایس پی ڈی پی) کے تحت دیا گیا ہے جس کا مقصد غریب اور کمزور گھرانوں کی مدد کرنا ہے۔

یہ پروگرام ملک میں سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے اور وسعت دینے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی مالی اعانت سے جاری پروگرام پر مبنی ہے۔

اس رقم کے ذریعے ملک کے اہم سماجی تحفظ کے ادارے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ غریب اور کمزور خاندانوں کو موسمیاتی اثرات سے پیدا ہونے والی مشکلات میں کمی کی جاسکے۔

اس پروگرام کے ذریعے کم آمدنی والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں اور نوجوانوں کے لیے تعلیم کا حصول بہتر اور آسان بنایا جاسکے، اس کے علاوہ قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے مستحقین کے لیے صحت کی خدمات فراہم کرنا اور غذائی قلت دور کرنا بھی اس پروگرام کا حصہ ہوں گے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر اقتصادی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے ادارہ جاتی استعداد کار بڑھانے اور کم آمدنی والے خاندانوں کے بچوں کی تعلیم وصحت تک رسائی بہتر بنانے کے لیے قرض دہندہ سے اضافی مالی امداد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اس سلسلے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے مسلسل تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے سماجی تحفظ کے جال کو مضبوط بنانے میں حکومت کے مقاصد کی حمایت کے لیے بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اضافی مالی مدد اس پروگرام کے مقاصد کے حصول میں مدد فراہم کرے گی جس میں بچوں اور نوجوانوں کے لیے تعلیم تک رسائی اور ترقی میں اضافہ، غربت میں کمی اور کمزور آبادیوں کے لیے صحت کی خدمات تک رسائی میں اضافہ اور غذائی سپلائیز تک رسائی کو بہتر بنانا شامل ہے۔

قرض کے معاہدے پر دستخط پاکستان میں سماجی تحفظ کے نظام کو بہتر بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

مالی سال 2025 کے بجٹ میں سماجی تحفظ کو وسعت دینے کے لیے اضافی وسائل مختص کیے گئے ہیں جن میں فلیگ شپ سوشل پروٹیکشن پروگرام کے لیے زیادہ بجٹ بھی شامل ہے۔

مشہور خبریں۔

ترکی میں اخوان المسلمون سے ایک اہم وعدہ

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:ترکی میں مقیم اخوان المسلمون کے ارکان نے انتخابات کے بعد

غزہ کی پٹی میں ایک اور صحافی شہید

?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے غزہ کی پٹی میں موجود ایک

کور کمانڈر ہاؤس حملے سمیت 3 مقدمات میں عمران خان کی 2 جون تک ضمانت منظور

?️ 19 مئی 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کور کمانڈر ہاؤس

کیا طالبان نے افغانستان پر قبضہ کرنا شروع کردیا ہے؟

?️ 24 جون 2021(سچ خبریں) طالبان کی جانب سے حملوں کی دوسری لہر دراصل مذکورہ

سعودی عرب سے قیدیوں کو لے کر یمن جانے والا پہلا طیارہ

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:  آج جمعہ کو سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے

یوکرین کی جرمنی پر ٹینک نہ بھیجنے پر کڑی تنقید

?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:   یوکرین کے وزیر خارجہ نے منگل کی شام روس کے

اہم معاملات پر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: کوئنیاک یونیورسٹی کے ایک سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ

عرب ممالک کی صیہونیوں کی توہین اور ڈرامائی معافی کا سلسلہ

?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے عرب ممالک کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے