پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات شروع ہوگئے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات شروع ہوگئے، حکومت کی معاشی ٹیم نے ابتدائی بات چیت میں ڈیٹا شیئرنگ شروع کر دی۔

چیئرمین ایف بی آر کی سربراہی میں حکام کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات ہوئی، ایف بی آر ممبران لینڈ ریونیو آپریشنز اور ممبر لیگل مذاکرات میں شریک ہوئے، پاکستان حکام نے آئی ایم ایف وفد کو موجودہ مالی سال کے ٹیکس ریونیو اہداف پر بریفنگ دی گئی، ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کیلئے ممکنہ متبادل پلان سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی کہ حالیہ شدید سیلاب سے ٹیکس ریونیو پر بھی منفی اثر پڑا، اس کے علاوہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے قانون سازی میں پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایم ایف کا مشن آج سہ پہر وزارت خزانہ کے حکام سے بھی ملاقات کرے گا، صوبائی حکومتوں سے بھی آئی ایم ایف کے الگ الگ مذاکرات ہوں گے۔ پاکستان نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث قرض شرائط میں نرمی کی درخواست کررکھی ہے، آئی ایم ایف کسی ریلیف پیکج سے قبل بجٹ اور فنڈز کے استعمال کا جائزہ لے گا،سیلاب سے متعلق اخراجات پورے کرنے کیلئے فلڈ لیوی سمیت مختلف آپشن زیرغور ہیں، مجوزہ فلڈ لیوی سےحاصل آمدن صرف وفاقی حکومت استعمال کر سکے گی، صوبائی حکومتیں بھی سیلابی اخراجات کیلئے اپنے ریونیو میں اضافہ کریں گی۔

حکام ایف بی آر کے مطابق اضافی ٹیکس ریونیو کیلئے منی بجٹ لانےکی کوئی تجویز نہیں، اضافی ٹیکسوں کےبجائے بجٹ میں رکھے ایمرجنسی فنڈز استعمال کرنےکا پلان ہے، آئی ایم ایف نے حکومت سے ہنگامی فنڈز کے استعمال کی تفصیلات طلب کر لیں۔

وفد پاکستان میں 2 ہفتے قیام کے دوران تکنیکی اور پالیسی سطح کے مذاکرات کرے گا، پاکستان کی معیشت کے دوسرے کامیاب جائزے کی تکمیل پر ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے دورہ امریکا کے باعث باقاعدہ مذاکرات 29 ستمبر سے شروع ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

ایندھن کے بحران کے خلاف ارجنٹائن میں ٹرک ڈرائیوروں کا مظاہرہ

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:   ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ٹرک ڈرائیوروں اور ٹرک

ناظم جوکھیو قتل کیس میں پی پی کے اعلی رہنما کو 3 دن کا ریمانڈ

?️ 8 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی کی مقامی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں

سی آئی اے کا مصنوعی ذہانت کے استعمال کا منصوبہ

?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:بلومبرگ کے ساتھ ایک انٹرویو میں سی آئی اے میں اوپن

پیرس پولیس کا مظاہرین پر تشدد

?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی پولیس نے اس ملک کے دارالحکومت میں احتجاج کرنے والے

غزہ پر قبضہ کرنے کے بعد بھی ہم حماس کو شکست نہیں دے سکتے: زامیر

?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال نے ایک سلامتی اجلاس کے

عراقی آئین صیہونیوں سے کسی بھی تعلق کی اجازت نہیں دیتا: عراقی پارلیمنٹ ممبر

?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں بدر دھڑے کے ایک رکن نے اس ملک

سول نافرمانی سے کسی کا انفرادی نہیں بلکہ ملک کا نقصان ہی ہو گا، امیر مقام

?️ 25 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر

انگریزی اساتذہ کی زبردست ہڑتال کا دوبارہ آغاز

?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:انگلینڈ اور ویلز کے 120,000 سے زیادہ اساتذہ نے گزشتہ 10

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے