پاکستان اور افغانستان کا دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے اور سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور افغانستان نے تجارت، سلامتی اور پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی حیثیت سمیت جاری دوطرفہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنے سفارتی روابط کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کے درمیان کابل میں ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا۔

محمد صادق اس وقت ہمسایہ ملک کے 3 روزہ دورے پر ہیں، جس کا مقصد سیکیورٹی خدشات کے باعث کشیدہ تعلقات کے بعد سفارتی تعلقات کی بحالی ہے۔

افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فریقین نے زیر التوا مسائل کے حل کے لیے مشترکہ ملاقاتوں اور وفود کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات کے بعد محمد صادق نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اعلی سطح کے رابطوں اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، انہوں نے افغانستان کے ساتھ جاری روابط اور باہمی فائدے مند تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اگرچہ سلامتی کے خدشات بنیادی مسئلہ ہیں، لیکن ابتدائی طور پر بات چیت تجارت اور ٹرانزٹ پر مرکوز تھی، حالانکہ متنازع موضوعات بھی فوری حل کے بغیر اٹھائے گئے تھے۔

افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات، سیاسی و اقتصادی تعاون، ٹرانزٹ اور عوامی سطح پر تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تجارتی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت 27 دن کی بندش کے بعد طورخم سرحد کا دوبارہ کھلنا ہے، یہ کراسنگ 21 فروری کو تعمیراتی سرگرمیوں پر تنازع کی وجہ سے بند کردی گئی تھی، اور ایک جرگے کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد اسے دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

فی الحال، سرحد 15 اپریل تک عارضی انتظام کے تحت کام کر رہی ہے، جس کے طویل مدتی حل کے لیے بات چیت جاری ہے، اسلام آباد نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ موجودہ میکنزم کی میعاد ختم ہونے سے قبل مستقل معاہدہ طے پا جائے گا۔

افغان وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرانزٹ روٹس اور تجارت میں حائل رکاوٹیں کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں، اور انہیں دیگر تنازعات سے نہیں جوڑا جانا چاہیے، اس کے جواب میں نمائندہ خصوصی محمد صادق نے یقین دلایا کہ پاکستان ان خدشات کو دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے گا۔

ملاقات میں پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی حیثیت کے اہم مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا، مارچ 2025 تک ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 31 لاکھ سے زائد افغان باشندے رہائش پذیر ہیں۔

یو این ایچ سی آر کی رپورٹ کے مطابق اس میں تقریباً 13 لاکھ 50 ہزار رجسٹرڈ پناہ گزین اور 2021 میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد آنے والے مزید 6 لاکھ افراد شامل ہیں، وطن واپسی کی جاری کوششوں کی وجہ سے مجموعی طور پر اتار چڑھاؤ آتا ہے، 2023 سے اب تک 8 لاکھ سے زیادہ افغان واپس جاچکے ہیں۔

پاکستانی حکومت نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کے لیے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے، جس کے بعد بڑے پیمانے پر ملک بدری کا عمل شروع کیا جائے گا۔

رجسٹرڈ افغان پناہ گزین

پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افغان پناہ گزینوں کو 30 جون 2025 تک رہنے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم پی او آر کارڈ ہولڈرز کو دوسرے علاقوں میں منتقل کیا جائے گا۔

افغان وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کو جبری طور پر بے دخل کرنے کے بجائے بتدریج اور باوقار طریقے سے اپنے وطن واپس جانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

اس کے جواب میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے افغان شہریوں کے لیے ویزا کے اجرا اور سفری انتظامات کو آسان بنانے کا وعدہ کیا، انہوں نے طالبان انتظامیہ کو یقین دلایا کہ پاکستان علاقائی استحکام کے لیے افغانستان کی سلامتی کو ضروری سمجھتا ہے۔

محمد صادق اتوار کو اپنے دورے کا اختتام کریں گے، جس میں تجارتی سہولت کاری اور انسداد دہشت گردی تعاون پر مزید تبادلہ خیال متوقع ہے، ان کا یہ دورہ دوطرفہ تعلقات میں مسلسل چیلنجز کے باوجود افغانستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے میں پاکستان کے تذویراتی مفاد کی نشاندہی کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی سیاست کا زہر اس ملک کے اعلی عہدیداروں کے گلے پڑ گیا

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کی ریاست کنساس کے نمائندوں اور حکام کو مشتبہ سفید

ملک کے تین شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

?️ 15 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے شہروں سے حاصل

روس ڈونیٹسک صوبے میں گھسنا چاہتا ہے: لندن کا دعویٰ

?️ 9 جون 2022سچ خبریں: اسی وقت جب روسی وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ

مغرب پابندیوں کے ذریعے طاقتور حریفوں کو ختم کرنا چاہتا ہے: لاوروف

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:    روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اتوار کو

صیہونی انٹیلی جنس کی بحرینی انٹیلی جنس فورسز کو تربیت

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بحرین نے اپنی انٹیلی جنس

کیا برطانیہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والا ہے؟

?️ 2 فروری 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ

عمران خان کی جیل میں طبی معائنہ، ڈاکٹروں نے دوائیں تجویز کیں

?️ 16 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے اڈیالہ جیل

عوام کو فشنگ مہم اور جعلی ای میلز کے ذریعے پھر سے نشانہ بنانے کا انکشاف

?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستانی عوام کو فشنگ مہم اور جعلی ای میلز کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے