?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور عالمی و علاقائی امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا ہے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا، جبکہ تجارت، تعلیم، دفاع اور پارلیمانی تعاون سمیت مختلف شعبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ یوسف رضا گیلانی نے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے سفارتی تعلقات 1948ء سے قائم ہیں اور وقت کے ساتھ مزید وسعت اختیار کر گئے ہیں، دونوں ممالک جمہوری اقدار، دو ایوانی پارلیمانی نظام کی مشترکہ روایات سے عوامی سطح پر جُڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کے کردار کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے، پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آ سکتی ہے، خواتین کو بااختیار بنانے اور زندگی کے ہر شعبے میں شامل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے زرعی ٹیکنالوجی، قابلِ تجدید توانائی، معدنی وسائل اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ پاکستانی برآمدات میں اضافہ چاہتے ہیں، ٹیکسٹائل، سرجیکل آلات، آئی ٹی سروسز اور خوراکی مصنوعات میں صلاحیت موجود ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے دونوں ممالک کے ایوانِ صنعت و تجارت اور نجی شعبے کیلئے مشترکہ فورم کے قیام کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا میں مختلف شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہا ہے، انہوں نے دفاعی تعاون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سائبر سکیورٹی، میری ٹائم آگاہی اور امن مشنز میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، آسٹریلیا کی ترقیاتی معاونت کا اعتراف اور امداد کو سراہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
یمن کے ہتھیار صیہونی حکومت تک پہنچ چکے ہیں
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
نومبر
ایران اور دیگر فریقین کے خیالات کو قریب لانے کی کوشش
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اعلان کیا
فروری
ہر بچے کو جینے کا حق ہے بشرطیکہ وہ غزہ میں پیدا نہ ہوا ہو!
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: ہر سال 500 سے 1000 کے درمیان فلسطینی بچوں کو
دسمبر
حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بجائے آئینی مدت پوری کرنی چاہیے، نیئر بخاری
?️ 15 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر بخاری نے
جولائی
ہمیں صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی کوئی ضرورت نہیں:ملائیشیا
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا حکومت کے مشیر عبدالرزاق
دسمبر
100سالہ مزاحمتی کی کہانی
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: پچھلے ایک سو سالوں میں قبضے، محاصرے اور جنگ کے
جنوری
امریکی صنعت کو مشکلات کا سامنا
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کردہ نئے محصولات نے
اپریل
روس اور امریکہ ؛ ایک ہولناک فوجی تنازعہ کا منظرنامہ
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ایسے وقت میں
دسمبر