?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پاسپورٹ بدستور دنیا کی کمزور ترین سفری دستاویزات میں شامل ہے جس کو صرف جنگ زدہ ممالک صومالیہ، یمن، عراق، شام اور افغانستان سے بہتر پوزیشن پر قرار دیا گیا۔
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025ء کے مطابق دنیا بھر میں پاکستان کا پاسپورٹ اس وقت صرف جنگ زدہ ممالک صومالیہ، یمن، عراق، شام اور افغانستان سے بہتر پوزیشن پر ہے اور فہرست میں 96 ویں نمبر پر ہے، پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کو صرف 32 ممالک میں ویزا فری داخلے کی سہولت حاصل ہے، اگرچہ درجہ بندی میں اب بھی کافی نیچے ہے، تاہم اس میں معمولی سی بہتری آئی ہے کیوں کہ 2024ء میں پاکستانی پاسپورٹ یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر مسلسل چوتھے سال چوتھے بدترین درجے پر تھا۔
بتایا گیا ہے کہ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں دنیا کے 199 پاسپورٹس کو 227 سفری مقامات پر ویزہ فری رسائی کے لحاظ سے موازنہ کیا جاتا ہے اور دنیا کے تمام پاسپورٹس کی اس بنیاد پر درجہ بندی کی جاتی ہے کہ ان کے حامل افراد کتنے ممالک میں بغیر پیشگی ویزہ کے داخل ہو سکتے ہیں، تازہ ترین لسٹ میں سنگاپور، جاپان اور جنوبی کوریا سرفہرست ہیں جب کہ افغانستان آخری نمبر پر ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ اس لسٹ میں پہلے نمبر موجود ملک سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 193 ممالک میں ویزہ کے بغیر سفر کرسکتے ہیں، جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پردوسرے نمبر پرہیں جن کے پاسپورٹ کے حامل افراد کو 190 ممالک میں ویزہ فری رسائی حاصل ہے، تیسرا نمبر مشترکہ طور پر 6 ممالک کے نام رہا جن کے پاسپورٹس پر 189 ممالک میں ویزہ فری داخلے کی سہولت ملتی ہے، ان ممالک میں ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی اور سپین شامل ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ بیلجیئم، آسٹریا، لگسمبرگ، ناروے، پرتگال اور سویڈن کا اس فہرست میں چوتھا نمبر ہے، ان ممالک کے پاسپورٹس سے 188 ممالک میں ویزہ فری رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، 187 ممالک میں ویزہ فری داخلے کی سہولت کے ساتھ یونان، نیوزی لینڈ اور سوئٹزر لینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 5 ویں نمبر پر ہیں، برطانیہ اور امریکہ عالمی درجہ بندی میں ایک ایک درجہ نیچے چلے گئے جو ان کی طویل المدتی تنزلی کی عکاسی کرتا ہے، ایک وقت میں دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ تصور کیے جانے والے برطانیہ اور امریکہ اب بالترتیب چھٹے اور دسویں نمبر پر ہیں، تاہم متحدہ عرب امارات نمایاں ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہے جو گزشتہ 10 برسوں میں 42ویں پوزیشن سے 8ویں پر پہنچ چکا ہے اور واحد بڑا ترقی کرنے والا ملک ہے جو ٹاپ 10 میں شامل ہوا۔
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025ء سے پتا چلا ہے کہ دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار ہے، مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں صومالیہ اور یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر 96 واں نمبر آیا اور اس پر 32 ممالک میں ویزہ فری داخلہ ممکن ہے پاکستان سے نیچے عراق 97، شام 98 اور افغانستان 99ویں پوزیشن پرہے۔


مشہور خبریں۔
جرمن ایئر لائن کی ہڑتال کی کال ، وجہ؟
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: جرمن ایئر لائن Lufthansa بدھ کو ایک بڑے پیمانے پر
فروری
’یو این کلائمیٹ چینج کانفرنس‘ میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق فنانسنگ کا مسئلہ اٹھائیں گے، شیری رحمٰن
?️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے پاکستان کلائمیٹ چینج
اکتوبر
حیرت ہے اتنے بڑے ڈیزائنر ہوکر یہ کپڑے پہنتے ہیں: مشی خان
?️ 8 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)اداکارہ و میزبان مِشی خان نے ڈیزائنرز فہد حسین اور
جولائی
امریکہ اور چین کے درمیان تناؤ کم ہو رہا ہے: بلنکن
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:شکاگو یونیورسٹی میں ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن
جنوری
انتخابات میں حصہ لینے کیلئے چوہدری پرویز الہیٰ کا سپریم کورٹ سے رجوع
?️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ
جنوری
لیبیا میں مسلح تنازعات پر عرب لیگ کی تشویش،وجہ؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:عرب لیگ نے ایک بیان میں لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں
اگست
5 ججز متفق تھے سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا، جسٹس جمال مندوخیل کے دوران سماعت ریمارکس
?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے
فروری
مذموم سازش کے تحت مجھ پر جھوٹا الزام لگایا گیا: شہزاد اکبر
?️ 29 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)مشیرِ داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا
جولائی