?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق اسلام آباد کے صحافی وحید مراد ’اٹھا‘ لیے گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف کی ایک پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وحید مراد کی ساس کی جانب سے دائر کی گئی ایک درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیاہ لباس میں ملبوس افراد وحید کو گھر سے اٹھا کر لے گئے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات تقریباﹰ دو بجے رونما ہوا۔
عابدہ نواز کے مطابق اس دوران انہوں نے پولیس کی دو گاڑیاں بھی دیکھیں۔
ڈان نیوز کو ملنے والی پٹیشن کی نقل میں عابدہ نے دعویٰ کیا کہ صحافی کو ”نامعلوم اہلکاروں نے، جو غالباً خفیہ ایجنسیوں سے تعلق رکھتے تھے، زبردستی سیکٹر G-8 میں واقع ان کے گھر سے اغوا کیا۔
ان کے ساتھ سیاہ لباس میں ملبوس افراد اور دو پولیس ڈبل کیبن گاڑیاں بھی تھیں۔
اس درخواست میں عابدہ نواز نے خود کو مراد کی جبری گمشدگی کی ”عینی شاہد‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ”اغوا کاروں نے انہیں بھی ہراساں کیا اور ان کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔‘‘
اس پٹیشن میں یہ نکتہ اجاگر کیا گیا ہے کہ وحید مراد نے حال ہی میں امریکہ میں مقیم صحافی احمد نورانی کے دو بھائیوں کی مبینہ جبری گمشدگی کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔
وحید مراد کی اہلیہ شنزا نواز نے ڈان نیو سے سے گفتگو کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ ان کے شوہر کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں۔
شنزا نواز نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر یہ واقعی پولیس کا چھاپہ تھا تو گرفتاری کے وارنٹ کیوں نہیں دکھائے گئے؟ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے ماسک پہن رکھے تھے۔
اسلام آباد پولیس کے ایک ترجمان نے ڈان نیوز کو بتایا ہے کہ پولیس کو اس واقعے کے بارے میں علم نہیں اور اب اس معاملے کو دیکھا جائے گے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کا کوئی صدر نہیں ہے: ایلون مسک
?️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: Tesla اور X سوشل نیٹ ورک کے مالک کا خیال
جولائی
آئینی ترمیم کیلئے قانون سازی کا معاملہ، حکومتی اتحادیوں کی ملاقات
?️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی اتحادی جماعتوں نے چیف جسٹس آف پاکستان
ستمبر
چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی تاریخ کا اعلان
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: چین کے وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شانگهای
اگست
نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان نزدیک، سیاسی گہما گہمی میں اضافہ
?️ 19 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے آرمی چیف کے
نومبر
اسرائیل کا رقبہ کم ہو جائے گا: صیہونی وزیر جنگ
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی وزیر جنگ بنی گانٹز کے
مئی
امارات غزہ میں جنگ بندی کی کوشش میں
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:پیر کی شام کو ہونے والے اجلاس میں اقوام متحدہ کی
اکتوبر
عراق کو اب اپنی سرزمین پر غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے:عراقی وزیر اعظم
?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم جو پیر کے روز واشنگٹن میں امریکی صدر
جولائی
غزہ فلوجہ نہیں؛امریکی تجزیہ نگار نے صیہونی فوج سے کیا کہا؟
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی تجزیہ نگار نے کہا کہ 2003 میں عراق میں
اکتوبر