ٹیکس نیٹ سے باہر یا کم ٹیکس دینے والے جیولرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ٹیکس نیٹ سے باہر یا کم ٹیکس دینے والے جیولرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کا اس حوالے سے 60 ہزار جیولرز کا ڈیٹا جمع کیا گیا جن میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اوران 21 ہزار رجسٹرڈ جیولرز میں سے بھی صرف 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں جب کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کرکے ٹیکس چھپا رہے ہیں، ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 900 جیولرز کی فہرست تیار کی گئی ہے جن کا تعلق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان سے ہے، جن کی ٹیکس ریٹرن ان کی دکانوں، خرید و فروخت اور رہن سہن کے مطابق نہیں ہے، کئی ہزار جیولرز ٹیکس نیٹ میں شامل ہی نہیں ہو رہے، ٹیکس کم دینے والے جیولرز سے نوٹسز کے ذریعے جواب طلب کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر اپنا لگژری لائف سٹائل دکھانے والے صارفین کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ایک لاکھ کے قریب امیر افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے، شادیوں پر شاہانہ خرچ کرنے والے نان فائلرز کو بھی جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑے گا، اتھارٹی نے ان لوگوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی ہیں جو آن لائن اپنے لگژری طرز زندگی کی نمائش کرتے ہیں، جن میں حویلی، مہنگی کاریں، زیورات اور دیگر اثاثے شامل ہیں۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ شادیوں میں 20 ہزار ڈالرز تک کے سوٹ پہننے والے افراد بھی ٹیکس کے دائرے میں آئیں گے، ایف بی آر ایسے افراد سے اان کے ذرائع آمدن کو ظاہر کرنے کا مطالبہ کرے گا، مزید یہ کہ ٹیکس اتھارٹی گزشتہ سال جمع کرائے گئے انکم ٹیکس گوشواروں کا اس سال جمع کرائے گئے انکم ٹیکس گوشواروں سے موازنہ کرے گی، اگر ان کی طرف سے جمع کرائے گئے ٹیکس ایسے افراد کے واضح اخراجات اور دولت کی نمائش کے مطابق اضافے کی عکاسی نہیں کرتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

افغانستان کے بارے میں روس نے اقوام متحدہ سے کیا مطالبہ کیا

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 53 ویں اجلاس میں

ٹرمپ نے بن سلمان کی پیش کردہ کافی نہیں پیی!  وجہ؟

?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا پر سرگرم صارفین نے تصاویر شیئر کی ہیں جن

افغان بحران اس لیے بھول گیا ہے کہ وہ یورپی نہیں ؟

?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کی رکن نے افغان بحران کو بھول جانے کو

غزہ میں قتل عام بند ہونا چاہیے: روس

?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: عراق کے دورے پر موجود روسی سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری

شام میں اسرائیلی حکومت کے خلاف ترکی کے محتاط موقف کی وجہ

?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: شام اور اس کی فوجی تنصیبات پر صیہونی حکومت کے

یمنی حملے کے بعد فلسطینی دیواروں پر صیہونیوں کے لیے پیغام

?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: یمنی افواج کی جانب سے تل ابیب پر ایک Supersonic

تاجکستان کے وزیر دفاع نے آرمی چیف سے ملاقات کی

?️ 14 جولائی 2021روالپنڈی(سچ خبریں) .پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)

These Things You Should Know Before Getting Lip Injections

?️ 2 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے