وفاقی وزیر خزانہ کا جون تک پانڈا بانڈز جاری کرنے کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے رواں برس جون تک پانڈا بانڈز جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے چینی سرمایہ کاروں سے تقریباً 200 ملین امریکی ڈالر جمع کرنے کی خواہش ظاہرکردی۔

غیرملکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان پانڈا بانڈز کے ذریعے چین کی کیپیٹل مارکیٹس میں شمولیت اختیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، پانڈا بانڈ کے اجراء کے ذریعے پاکستان کو چینی سرمایہ کاروں سے تقریباً 200 ملین امریکی ڈالر جمع ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی توجہ معیشت کو برآمدات پر مبنی ترقی کی طرف منتقل کرنے پر مرکوز کر رہی ہے تاکہ ادائیگیوں کے توازن میں پائیداری حاصل کی جائے، سی پیک کا دوسرا مرحلہ مزید چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاری کو راغب کرے گا، ہانگ کانگ کے ساتھ مالیاتی تعاون کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، ہانگ کانگ کو پاکستان میں تجارتی اور مالیاتی مواقع کا جائزہ لینے کے لیے وفود بھیجنے کی دعوت دیتے ہیں کیوں کہ ہانگ کانگ چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے لیے ایک موزوں مقام ثابت ہو سکتا ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اور نگزیب کی زیر صدارت وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، اراکین قومی اسمبلی و متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کے وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی، اجلاس کے آغاز میں وزیر خزانہ نے 43 وزارتوں کا جائزہ لینے سے متعلق مشق کے پہلے تین مراحل کی کا میابی کیلئے وزارتوں اور ان کے انچارج وزراء کی طرف سے اپنائے گئے طریقہ کار اور کارکردگی کی تعریف کی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ جاری مالی سال کے اختتام تک 43 وزارتوں اور ان سے منسلک 400 اداروں کی رائٹ سائزنگ کی جا رہی ہے، ذیلی کمیٹی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور وفاقی کابینہ کی توثیق پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی اور ان کیلئے فالو اپ کرے گی، مرکزی کمیٹی صرف ضروری معاملات میں مداخلت کرے گی، چوتھے مرحلے میں پانچ وزارتوں وزارت مواصلات، وزارت ریلوے، وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ، ریونیو ڈویژن،پٹرولیم ڈویژن اور ان سے منسلک محکموں کی رائٹ سائزنگ کا تعین کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

ہیگ ٹریبونل مغرب اور امریکہ کے دباؤ میں

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی جانب سے گزشتہ چند ماہ میں صیہونی حکومت

پہلے قبضہ ختم کرؤ پھر دوستی کا ہاتھ بڑھاؤ؛شام کا ترکی کو پیغام

?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیتے ہوئے

کیا اسرائیل کی بین الاقوامی قانونی حیثیت ختم ہو رہی ہے؟ صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے تجربات سے استفادہ کرنے کی سوچ میں

?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:پاکستان کی افغانستان کے ساتھ سرحدی اور عدم تحفظ کے عوامل

برطانوی ادارے بھی غزہ میں قحطی کے ذمہ دار ہیں 

?️ 31 جولائی 2025برطانوی ادارے بھی غزہ میں قحطی کے ذمہ دار ہیں لندن کے

مالیاتی، تجارتی، نجی شعبے کی اصلاحات کیلئے جامع ومربوط حکمت عملی اپنانا ضروری ہے، وزیر خزانہ

?️ 17 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی بینک

نیپرا نے الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز کی حکومتی پالیسی پر سوالات اٹھا دیے

?️ 12 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے الیکڑک

لاوروف: ہم اسلامی دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنائیں گے

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے